1
لاہور میں برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنیوالے تین نوجوان گرفتار،پولیس کے مطابق ہلوکی پولیس چوکی نے معروف مارکیٹس میں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 نوجوان گرفتار کئے ہیںِ ملزمان برقعہ پہن کر خواتین کا روپ دھار کر خواتین کو جسمانی طور پر ہراساں کرتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
2
ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں جزوی کرفیو نافذ، صبح 6 سے شام 6 بجے تک مضافاتی علاقوں کی 8 شاہراہیں بند رہیں گے۔خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں جزوی کرفیو کا نفاذ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا، اس دوران مضافاتی علاقوں کی 8 شاہراہیں بند رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سائرہ رحمان
3
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، سوات، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں جبکہ گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔
4
5رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پرپی آئی اےکی کیٹیگری ٹوسےون کی جائےگی،کیٹیگری تبدیلی کے لئےایم اویو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مدمیں75ہزار ڈالرز ادائیگی کی گئی۔جولائی 2020میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکےباعث پی آئی اے پروازوں پرپابندی عائدکی گئی تھی۔
5
آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی،آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دیدی۔ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا۔یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، آئی ایم ایف کی منظوری سے پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔