1
ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد بارے تازہ ترین اعدادو شمار جاری،الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہے۔ای سی پی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16لاکھ 54 ہزار 92 جبکہ خواتین ووٹرز کی کل تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہے۔اسلام آباد میں کل ووٹرزکی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ، بلوچستان میں 55 لاکھ 66 ہزار441 ہے، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553، پنجاب میں 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
2
عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی 3 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان،جیل حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد پنجاب کی جیلوں میں بند 1606 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی ہے، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی معافی ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سب سے زیادہ 105 قیدیوں کو رہائی ملے گی۔جیل حکام کے مطابق صدر مملکت کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا۔
3
دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے بیان کو یکطرفہ اور غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس پر مبنی قرار دے دیا۔عوامی بیانات میں معروضیت، حقائق کی درستگی اور مکمل سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے، اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے تبصرے متوازن نہیں، دہشت گرد حملوں میں شہری ہلاکتوں کو کم کرکے پیش کیا گیا، شرپسند عناصر جان بوجھ کر عوامی خدمات میں خلل اور شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ شرپسند عناصر کے جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر انداز نہیں کی جا سکتیں، احتجاج کی آڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت ثابت ہو چکی ہے، ریاستی اقدامات کو روکنے کے لیے منظم رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، دہشت گردوں کی مدد کے لیے سڑکوں کی بندش اور دیگر تخریبی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان
4
حارث رؤف اور عثمان خان نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ میں شامل،قومی ٹی 20 ٹیم کے 8 کھلاڑی وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے اور باقی 5 کھلاڑیوں نے نیپیئر میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف ویلنگٹن سے نیپیئر روانہ ہوا، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کو ٹیم مینجمنٹ نے ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا جبکہ پہلے دونوں کھلاڑی صرف ٹی 20 سکواڈ میں شامل تھے۔سلمان علی آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے نیپیئر میں ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا۔
5
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں اورملک کےمختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اے این ایف کی 7 کارروائیوں میں 3کروڑسے زائد مالیت کی 150 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی اور 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ بلیلی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 2 کلو آئس برآمد ہوئی، گرفتارملزم نے تعلیمی اداروں کےطلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا، لاہورمیں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والےپارسل سے 785 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
6
پاکستان سٹاک ایکسچینج جمعۃ الوداع کو بند رہے گااعلامیہ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج عید تعطیلات میں بھی بند رہے گا۔حکومت کی جانب سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔