1
صحافی وحید مراد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری،سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی وحید مراد کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔دورانِ سماعت عدالت کی جانب سے اپیل قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف آپ کو ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظائر موجود ہیں، سیشن کورٹ میں ہی اپیل ہو گی۔
2
لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت محمد پرویز اور عمران صابر کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گجرات اور گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم پرویز کا نام انتہائی مطلوب اسمگلرز کی فہرست میں شامل ہے، گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ کا اہم ملزم ہے جس کا تعلق گجرات سے ہے۔
3
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، قائم مقام امریکی سفیر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق بھی ہوا۔
4
امریکا میں فلسطین کی حمایت کرنے والی ترک طالبہ گرفتار،رپورٹس کے مطابق رومیسہ نے فلسطین کے حق میں مظاہروں میں حصہ لیا تھا، جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق رومیسہ افطار کے لیے جا رہی تھیں کہ اچانک سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش اہلکاروں نے انہیں گھیر لیا اور ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ٹفٹس یونیورسٹی کے صدر کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ رومیسہ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے، تاہم طالبہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر کی گئی ہے۔
5
لاہور پولیس کی حراست میں ہلاک نوجوان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پرائیوٹ گاڑی کا استعمال کیا جب کہ لاہور پولیس کے نوجوان اعجاز کو گھر سے گرفتار کرکے لیجانے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق متوفی نوجوان کے گرفتاری کے لیے پولیس نے پرائیوٹ گاڑی کا استعمال کیا، پولیس کے نوجوان اعجاز کو گھر سے گرفتار کرکے لیجانے سے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔فوٹیج کے مطابق صرف ایک اہلکار پولیس یونیفارم میں دیگر سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے، گرفتاری کرنے والے آپریشن پولیس کے اہلکار تھے، اہلکاروں نے نوجوان کو سفید رنگ کی کار میں بھٹایا۔ نوجوان صحیح سلامت چل کر پولیس کی پرائیویٹ گاڑی تک آیا، کچھ دیر گفتگو کے بعد اہلکاروں نے نوجوان کو کار میں بٹھایا۔ پولیس نے کہا کہ اعجاز کی ہلاکت اچانک طبعیت خراب ہونے سے ہوئی، اعجاز کو گاڑی میں طبعیت خراب ہونے پر اسپتال لیجایا گیا۔ورثاء نے الزام لگایا کہ نوجوان کو پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کیا۔ لاہور مزنگ پولیس کی زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے جاں بحق نوجوان اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ تھانہ وحدت کالونی میں تھانہ مزنگ کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔