1
جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ،حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سدباب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات کی گئی اور کہا گیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سدباب کیا جائے گا۔ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
2
پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔ پاکستان کیساتھ ای ایف ایف اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت ہوئی، کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی، کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوگیا، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کی پریس کانفرنس
3
حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے درخواست جمع کرا دی۔بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، نیپرا میں سبسڈی سے متعلق سماعت 4 اپریل کو ہوگی، اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئے سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا۔ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین کو 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی دی جائیگی۔ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی تھی، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا، کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے۔
4
کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال، 400 مسافروں کو لیکر پشاور روانہ،رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی ریلوے سٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
5
ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور،نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے 2 قراردادیں منظور کی گئیں، قرارداد میں پاکستانی کمیونٹی کی ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا۔ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری ریاستی سطح پر پاک امریکا تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ ایسی قراردادوں کی منظوری کا سلسلہ دیگر ریاستوں خصوصاً ایسی ریاستوں جہاں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں موجود ہے تک بڑھایا جائے گا۔
6
آج رمضان کا آخری جمعہ ہے جو ہمیں اس ماہ مقدس سے جدا کر رہا ہے جس نے ہمیں ہر گھڑی اللہ کی عطا کردہ بے شمار رحمتوں، نعمتوں سے ہر لمحہ نوازا، آج کی مناسبت سے مسلمانوں کی جانب سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے پیش نظر میں ملک سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کہتے ہیں، الوداع کے لغوی معنی رخصت کرنے کے ہیں چونکہ یہ آخری جمعۃ المبارک ماہ صیام کو الوداع کہتا ہے اس لئے اس کو جمعۃ الوداع کہتے ہیں۔جمعۃ الوداع اسلامی شان و شوکت کا ایک عظیم اجتماع عام ہے، یہ اپنے اندر بے پناہ روحانی، نورانی کیفیتیں رکھتا ہے اور یہ جمعہ اس لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اب اس ماہ مقدس کے وداع ہونے کا وقت قریب آگیا ہے جس میں مسلمانوں کیلئے عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔
7
کوئٹہ میں ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
8
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تاہم درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے مچلکے کم کر کے 20 ہزار کر دیئے۔صحافی وحید مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے صحافی وحید مراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔وکیل ایمان مزاری نے دلائل میں کہا کہ جن پوسٹوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے وہ وحید مراد کی نہیں ہیں، ایک پوسٹ اختر مینگل کی ہے جو ان کا بیان ہے۔دلائل کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
9
چودھری شجاعت سے مولانا عبدالخبیرآزاد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت،ملاقات میں امن وامان کی صورتحال، ملک کو درپیش چیلنجز، اتحادو یگانگت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں خاتم النبیینؐ یونیورسٹی کی بحالی اور قرآن کمپلیکس سے استفادہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے، اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔ ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے علماء اور مشائخ کو کلیدی کردارادا کرنا ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ محراب و منبر سے اتحاد کے فروغ کی آواز بلند ہو۔
10
لاہور ہائیکورٹ کی کمرشل مارکیٹس پر فوری پانی کے میٹرز لگوانے کی ہدایت،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ لوڈر رکشوں کو محکمہ ایکسائز رجسٹرڈ نہیں کر رہا، اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سکولز کی بسوں پر حکومت کا آرڈیننس آیا تھا وہ ختم ہوگیا ہے، کیا سکولز والے اتنے پاور فل ہیں کہ حکومت بھی بے بس ہوگئی۔عدالت نے چنگ چی اور لوڈر رکشوں سے متعلق رولز میں ترمیم کر کے رپورٹ طلب کر لی۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایک دو گھروں کو جرمانے کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا، پانچ ہزار اور دس ہزار روپے جرمانہ کریں، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو باقاعدہ سرکلر جاری کراتے ہیں۔بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔
11
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر پیٹر لیور انتقال کرگئے۔84 سالہ پیٹر لیور نے 17 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں اپنے نام کیں، 30 برس کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئے آنجہانی پیٹر لیور نے سرگیری سوبرز کی قیادت میں آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اوول گراؤنڈ پر پرخچے اڑائے اور محض 83 رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔
12
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ ابراہیم سے بدفعلی اور قتل کا معمہ حل ہوگیا، سگے چچا نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کیا، پولیس نے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کر لیا۔لاہور پولیس نے ٹاؤن شپ کے علاقے میں بدفعلی کے بعد قتل کیے گئے 9 سالہ ابراہیم کا کیس حل کر دیا، بچے کو بدفعلی کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سرابراہی میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹاؤن شپ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ عبدالرحمٰن خاور کے مطابق ملزم نے سگے بھتیجے 9 سالہ ابراہیم کو بدفعلی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کیا اور لاش ملنے سے لے کر تدفین تک تمام کارروائی میں گھر والوں کے ساتھ ساتھ رہا۔
13
وزیر خزانہ کی رشین فیڈریشن کےنائب وزیراعظم سے ملاقات، اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال،چین کے شہر بواؤ میں منعقدہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر خزانہ نے روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا، ملاقات کے دوران ماسکو میں منعقدہ پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے 9 ویں اجلاس کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت کا اعادہ ہوا۔ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی، پاکستان نے خام تیل کی خریداری اور تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔
14
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی، ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 10 ارب 60 کروڑ ڈالر پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے کم ہو کر 15 ارب 55 کروڑ ڈالر پر آگئے


