1
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نوازشریف کسی سمجھوتے کے تحت نہیں بلکہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے متحرک نہیں ہیں۔ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے تاہم انہوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کوہدایات دی ہیں بلاول بھٹو کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ دوبارہ بلانے کی تجویز اچھی ہے۔ پی ٹی آئی کو شامل ہونے کےلیے ایک موقع دینا چاہیے۔ لیکن اس کے لیے بانی پی ٹی آئی کو کوئی رعایت ملنے کا امکان نہیں۔ قومی سلامتی کے معاملات پر مشروط باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔
2
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ،حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے نیپرا سے رجوع کرلیا، درخواست پر 4 اپریل کو سماعت ہوگی۔وفاقی حکومت اپریل سے جون تک 3 ماہ کیلئےسبسڈی بڑھائے گی، ڈسکوز اور کے ای صارفین کو ایک روپے71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ لائف لائن صارفین کے علاوہ اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی۔ آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دیدی۔ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف ملے گا۔
3
غیرمعیاری بیج فراہم کرنیوالی 392 کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم،،اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔این ایس ڈی آر اے بورڈ آف گورنرز کے دوسرے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے زرعی شعبے میں کوالٹی کے سخت معیارات کے نفاذ کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اجلاس میں بیجوں کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات پر توجہ دی گئی جو وزیراعظم شہبازشریف کے وژن کے عین مطابق ہے۔ بورڈ ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ تصدیق شدہ بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنانا ترجیح ہونی چاہئے۔
4
بیٹریوں کی درآمد پر کسٹم ویلیو پر نظرثانی کا فیصلہ،میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو ایک نیا فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2017 کے بعد سے سبجیکٹ سامان کی قیمتوں پر نظر ثانی نہیں کی گئی تھی اسلیے درآمدی اعداد و شمار کے تجزیے، مارکیٹ کے موجودہ رجحانات، مارکیٹ کی قیمتوں اور کسٹم ویلیوز میں فرق، کسٹم ایکٹ، 1969 کے سیکشن 25 اور 25 اے کے تحت سبجیکٹ سامان کی کسٹم ویلیو کے تعین کے لئے ایک مشق شروع کی گئی تھی۔کسٹم ویلیو کا تعین کرنے کے لئے تجزیہ کسٹم ویلیو کے تعین کے لئے اجلاس 17 مارچ، 2025 کو مقرر کیا گیا تھا جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 25 اے کے تحت اشیاء کی کسٹم ویلیو کے تعین کے پیش نظر نقطہ نظر کو تفصیل سے سنا گیا۔ ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے دلائل کو ثابت کرنے کے لئے متعلقہ درآمدی دستاویزات پیش کریں۔ اشیاء کی کسٹم ویلیو کے تعین کے لئے ، نوے (90) دن کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا اور اس کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ منافع کی رقم کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد، کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 25 (7) کے تحت سی اینڈ ایف کی قیمت کا تعین کیا گیا۔
5
کراچی میں قائد آباد پل کے قریب پولیس کیمپ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔رات گئے قائد آباد میں لگائے گئے پولیس کیمپ پرملزمان کے کریکر حملے میں تین اہلکاروں سمیت چارافراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دو ملزمان نے پل سے کریکر پھینکا اور فرار ہوگئے، کیمپ میں پانچ اہلکار موجود تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ کرائم سین یونٹ اوربم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ حملے میں روسی ساختہ گرینڈ استعمال ہوا میں جس میں 60 سے 70 گرام بارود تھا۔
6
جمعتہ الوداع کی رات صیہونی فوج نے غزہ پر بموں کی برسات کردی، مزید 48 فلسطینی شہید،اقوام متحدہ کےمطابق اسی فیصد امدادی سرگرمیاں معطل ہیں،خوراک اور ادویات کا چند دن کا اسٹاک رہ گیا،انسانی المیہ جنم لینے لگا،برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج بلا لیا گیا۔دنیا بھر کےمسلمان آج فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کے لیے یوم قدس منا رہے ہیں،تمام بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی،اسرائیلی پارلیمنٹ کےباہر ہزاروں افرادنے احتجاج کیا،مظاہرین نے نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
7
مصر کے بحیرہ احمر کے تفریحی مقام ہُرغادہ کے قریب ایک آبدوز کے ڈوبنے سے 6 روسی سیاح ہلاک ہوگئے جبکہ 39 غیرملکی سیاحوں کو بچالیا گیا۔مصر کے تفریحی مقام ہرغادہ کے قریب بحیرہ احمر میں ایک آبدوز ڈوبنے کے نتیجے میں 6 سیاح ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق روس سے تھا، حکام نے 39 سیاحوں کو بچالیا۔مقامی گورنر کے دفتر نے فیس بک پر بتایا کہ آبدوز میں سوار تمام مسافروں اور عملے کے افراد کو نکال لیا گیا ہے اور کوئی بھی لاپتہ نہیں ہے۔بحیرہ احمر گورنر آفس کے مطابق سندباد نامی آبدوز میں کل 50 افراد سوار تھے،
8
فیصل آباد میں دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنیوالے مرکزی ملزم کو پولیس نے متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر گرفتار کرلیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کارکردگی پر پولیس کی تعریف کردی۔فیصل آباد کے علاقے ساندل بار میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنیوالے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم علی شیر کو متاثرہ فیملی نے خود سے شناخت کے بعد نامزد کیا تھا، ملزم متاثرہ فیملی کے گاؤں کا ہی رہائشی ہے، دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز تین ملزمان کیخلاف دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
9
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کومشکلات کی دلدل سےنکالا جاسکتا ہے۔چوہدری شجاعت حسین سے چیئرمن مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے ملاقات کی۔امن وامان کی صورتحال،ملک کودرپیش چیلنجز،اتحاد و یگانگت اور باہمی دلچسپی کےامورپربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں خاتم النبیین یونیورسٹی کی بحالی اور قرآن کمپلیکس سے استفادے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ ملک کو دہشتگردی سمیت دیگر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔باہمی اتحاد کی قوت سے ہی ملک کومشکلات کی دلدل سےنکالا جاسکتا ہے، اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ ہو۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے ملک کو دہشتگردی اورانتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئےعلمااور مشائخ کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا


