خیرپور(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ خیرپور سے اغواء ہونے والے حساس ادارے کے ملازم اور پولیس اہلکار کی بیوی، سمیت 3 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے داکوؤں کی جانب سے دھمکی آمیز میسجز موصول ،ورثاء کا شدید احتجاج۔
تفصیل کے مطابق سندھ کے علاقے خیر پور سے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں پولیس 3 روز قبل پولیس اہلکار کی بیوی کے علاوہ 14 روز قبل اغوا ہونے والے فوجی محمد رمضان ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب نہ ہوسکے ،
تین روز قبل ڈاکوؤں کی جانب سے بی سیکشن تھانے کی حدود سے پولیس اہلکار اکرم کی بیوی کو اغوا کرکے سوشل میڈیا پر اغوا کی تصدیق کی گئی جبکہ سوراہ تھانے کی حدود سے اغوا ہونے والے فوجی محمد رمضان اور عبدالمجید بھی پندرہ دن سے زائد گذرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا
اہلخانہ مسلسل سراپااحتجاج ہیں جبکہ ڈاکوؤں کی سوشل میڈیا پر دھمکیوں کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے اور بڑے جانی نقصان کا اندیشہظاہر کیا جا رہا ہے ،
دوسری جانب مغوی رمضان شر کی ماں اور بیٹی کا کہنا ہے کہ ننگے پاؤں ایس ایس پی کے دفتر کے چکر لگائے لیکن ملنے کےلئے تیار نہیں ہماری مدد کی جائے، مغویوں کے ورثاء نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے بازیاب کروانے کی اپیل کی ہے