1
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سول اور عسکری قیادت کے اہم اجلاس میں جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے اور ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوگئے۔ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے گا ۔ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اپنانےکا فیصلہ کر لیا گیا۔ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں طے پایا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔سول اور فوجی قیادت نے ہدایت کی کہ قومی بیانیہ کمیٹی دہشت گردی کے سدباب کیلئے مؤثر بیانیہ بنائے ۔
ملک کی سلامتی کےخلاف کسی بھی قسم کےمواد کا مؤثر طریقے سے توڑ کیا جائے ۔ قومی بیانیے کےتحت مواد ڈیجیٹل میڈیا پر بھی نشر کیا جائے۔ دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔ ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے صوبوں کے مابین تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سدباب کیا جائے ۔ ڈیپ فیک اور دیگر ٹیکنالوجی سے بنائی گئی جھوٹی معلومات کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔
قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے گی ۔ قومی بیانیہ نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم اور ڈرامے بنائے جائیں گے ۔ ایسے قومی موضوعات اپنائے جائیں گے جس سے شرپسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے گا۔اجلاس میں قومی بیانیہ اور ملک کی سلامتی کیخلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سدباب کیا جائےگا، ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور روابط بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سدباب کیا جائے گا۔
2
پی سی بی کے ڈائریکٹرمیڈیا سمیع الحسن برنی مستعفی،پی سی بی کے مطابق سمیع الحسن برنی نے ذمہ داریوں کو عمدگی سے انجام دیا۔بورڈ سمیع الحسن کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہے۔ سی او او پی سی بی سمیر سید
3
لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کی تین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔اے ٹی سی کےجج منظرعلی گل نےضمانت بعد ازگرفتاری پرسماعت کی،درخواست گذار نےموقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گےہیں،جلاؤگھیراؤ سےکوئی تعلق نہیں ہے،عدالت ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے دوران سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد کےوکیل نےتین مقدمات میں ضمانتیں واپس لینے کی استدعاکی۔
عدالت نےتینوں مقدمات میں ضمانتیں واپس لینےکی بنیاد پرمسترد کیں،تھانہ شادمان، عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس کے باہرگاڑی جلانے کےمقدمےمیں ضمانتیں خارج کیں جبکہ عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت پر دلائل طلب کرلیے۔عدالت نے سماعت دس اپریل تک ملتوی کردی۔
4
صوبائی وزیر ظہور بلیدی کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردی کے واقعات کا بلوچستان حکومت مذمت کرتی ہے، ملک دشمن کے عناصر بلوچستان میں ترقی نہیں چاہتے۔حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔
بلوچستان کے وزراء ظہور بلیدی، شعیب نوشیروانی اور ترجمان صوبائی حکومت شاہد رندکی پریس کانفرنس ،کہا دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، دہشت گردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا، دہشتگردی میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ایسے واقعات کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔
5
سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ کراچی میں انتقال کرگئے۔دفتر خارجہ کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نجم الدین اے شیخ نے زندگی کی 4 دہائیاں پاکستان کی خدمت کیلئے وقف کیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ جمعہ کی صبح 85 سال کی عمر میں کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔دفتر خارجہ کے مطابق نجم الدین اے شیخ نے اپنی زندگی کی تقریباً چار دہائیاں غیرمعمولی عزم اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کیلئے وقف کیں، ان کے شاندار کیرئیر میں جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر تعیناتیاں شامل ہیں۔
6
پاکستان نے ڈبلیوٹی اوماہی گیری سبسڈی معاہدہ باضابطہ طور پر قبول کرلیاپاکستان کی منظوری کے بعدڈبلیو ٹی او معاہدےکو قبول کرنے والےممالک کی تعداد 94 ہو گئی،ایس آئی ایف سی کی مدد سےکیے گئےاس اہم معاہدے کےباعث پاکستان کو‘فش فنڈ’ کے وسائل حاصل کرنےکاموقع ملے گا۔پاکستان کی معیشت میں ماہی گیری کا حصہ بڑھنے اور برآمدات میں اضافے کی قوی امید ہے،معاہدے سے پاکستانی ماہی گیری صنعت کو جدید تکنیکی معاونت اور مالی مدد ملے گی۔
7
غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 04 دن باقی رہ گئے۔27 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والےغیرقانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 880,778 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے،حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی


