1
لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا اطلاعات کے مطابق حسین طلعت کی زیر قیادت لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔ گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں ٹیم نے پشاور کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ کپتان افتخار احمد 2 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
2
مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کے والد کے گرد قانونی گھیرا تنگ،ملزم کامران قریشی کو غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں نامزد کیے جانے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اے وی سی سی کو جیل میں تفتیش کی اجازت دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 4 کے روبرو اے وی سی سی کے تفتیشی انسپکٹرمحمد علی نے ملزم کامران قریشی سے تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کے مقدمے میں جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا تو اس کے موبائل سے ایک ویڈیو ملی تھی۔ اس ویڈیو میں ملزم کامران قریشی پشاور سے اسلحہ لے کر آرہا ہے، یہ وہی اسلحہ ہے جو پولیس مقابلے میں استعمال ہوا۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ملزم کامرن قریشی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔
عدالت نے کہا کہ 6 اور 7 اپریل کو تفتیشی افسر جیل میں ملزم کامران قریشی سے تفتیش کرے اور 2 روزہ تفتیش مکمل کرکے عدالت کو آگاہ کرے۔ تفتیش دن کی روشنی کی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اے وی سی سی کے تفتیشی افسر محمد علی کی ملزم کامران قریشی تک رسائی یقینی بنائے۔ تفتیشی افسر 8 اپریل کو رپورٹ پیش کرے۔
3
سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ: دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق،پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں راہ گیر نوجوان کو گولی لگی، اہل خانہ کے مطابق نوجوان کو پولیس کی گولی لگی۔
سہراب گوٹھ گبول چوک انصاف جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا، بعدازاں مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
گولی چلنے کے محرکات کی وضاحت کے لیے ایس پی اور ڈی ایس پی سہراب گوٹھ مصروف عمل ہیں، اس واقعے میں ملوث خواہ کوئی بھی ہو ان کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کی جارہی ہے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
4
نئے مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں بڑے اضافے کا تخمینہ لگاتے ہوئے نئے مالی سال میں ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر کیا ہےرواں مالی سال کے مقابلے میں نئے مالی سال کے لیے 2 ہزار 300 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے۔
گزشتہ مالی سال میں ایف بی آر کی ٹیکس محصولات 9 ہزار 311 ارب روپے رہیں تاہم آئندہ مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکس وصولی کا تخمینہ 6 ہزار 570 ارب روپے ہے۔رواں مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکس وصولی کا ہدف 5 ہزار 512 ارب روپے مقرر ہے۔


