1
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کے درمیان کیس ٹرانسفر پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جاری ایڈمنسٹریٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر ستار نے کیس سننے سے معذرت کر لی ہے، چیف جسٹس نے جسٹس بابر ستار کے بینچ کو ہی کیس سننےکا ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری کر دیا۔جسٹس بابر ستار نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات پر سوال اٹھاتے ہوئے جوڈیشل آرڈر جاری کر دیا اور جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی رجسٹرار کو کیس دوبارہ نئے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 14 مارچ کو اس عدالت نےکیس کسی دوسرے بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے واپس بھیجا، ناقابل فہم طور پر غالبا غلطی سے کیس کی فائل دوبارہ اس عدالت کو بھیج دی گئی ہے، چیف جسٹس کے انتظامی سائیڈ پر ریمارکس کے ساتھ فائل بھیجی گئی یہی بینچ کیس کو سنےگا۔جسٹس بابر ستار کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کیس واپس اس عدالت بھیجنا چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار کے اسٹاف کی غیردانستہ غلطی ہو گی، چیف جسٹس کے پاس یہ طے کرنے کا کوئی اختیار نہیں کہ ایک عدالت نے لازمی کیس سننا ہے یا نہیں، رولز کے مطابق کیس بینچ کے سامنے مقرر ہونے پر کیس سننے سے معذرت کا اختیار متعلقہ جج کے پاس ہوتا ہے۔
حکمنامے میں لکھا ہے کہ کیس سننے سے معذرت پر چیف جسٹس آفس یا رجسٹرار آفس کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، رولز کے مطابق ہنگامی اور عمومی مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا اختیار ڈپٹی رجسٹرار کے پاس ہے، چیف جسٹس کی ذمہ داری ڈپٹی رجسٹرار کے تیار کردہ بینچز کے روسٹر کی منظوری دینا ہے۔
2
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دائیں بازو پر موجود ایک ٹیٹو کافرنے نیا تنازع کھڑا کر دیا پیٹ ہیگستھ کے اس ٹیٹو کی تصویر نے ایک نئی بحث اور تنازعے کو جنم دیا جس کے بعد ان پر اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کے الزامات لگ رہے ہیں۔اس حوالے سے امریکی مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کونسل آن امریکن-اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیٹو کو ’مسلم دشمنی‘ کا نشان قرار دیا۔
کونسل نے کہا کہ عربی لفظ کافرجو بنیادی طور پر ایسے شخص کی طرف اشارہ کرتا ہے جو جان بوجھ کر بنیادی الٰہی سچائیوں کو چھپاتا ہے یا اس سے انکار کرتا ہے کا ٹیٹو اپنے جسم پر لکھنا مسلم دشمنی اور ذاتی عدم تحفظ دونوں کی علامت ہے۔امریکی وزیر دفاع بازو پر بنی اس ٹیٹو کی تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر سخت ردعمل دیا۔
3
روہت شرما کے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا امکان،رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روہت شرما نے اس حوالے سے پہلے ہی فیصلہ کرلیا ہے ہے جس کے بعد ویرات کوہلی کے اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کا قوی امکان ہے۔
4
کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات پرگورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، فوری ایکشن لینےکا مطالبہ،گورنر سندھ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹینکرز اور ڈمپرز کے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، 2025 میں ہونے والے حادثات میں اب تک 70 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔گونر سندھ نے اپنے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر سے موٹرسائیکل سوار خاندان کچلا گیا، عبد القیوم، اس کی حاملہ بیوی زینب اور نومولود بچہ بھی جاں بحق ہوا، چیف جسٹس پاکستان ٹریفک حادثات پر فوری ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔کامران ٹیسوری اپنے نے خط میں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔


