1
ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال بدستور قابو سے باہر،مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ریونیو خسارہ سات سو پچیس ارب روپے تک پہنچ گیاریونیو ہدف میں 636 ارب روپےکی کمی بھی کام نہ آئی،رواں مالی سال کےپہلے 9 ماہ میں نظرثانی شدہ ہدف میں بھی 725 ارب روپےکا شارٹ فال ہوا،صرف مارچ کےمہینےمیں ریونیو خسارہ 100 ارب روپے سے زیادہ،1220 ارب ہدف کےمقابلے تقریبا 1100 ارب روپے عبوری ٹیکس جمع ہو سکا۔آئی ایم ایف کا دباؤ اور ٹیکس نیٹ بڑھانےکی کوششیں کارآمد ثابت نہیں ہوئیں،مارچ میں 34ارب جبکہ 9 ماہ میں 384 ارب کے ریفنڈز ادا کئے گئے ۔
2
ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔کراچی 69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
3
دسمبر 2024 تک سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم 74 ہزار ارب روپے سے بھی بڑھ گیاششماہی رپورٹ کے مطابق دسمبر دو ہزار چوبیس تک سرکاری قرضوں کا مجموعی حجم چوھہتر ہزار ارب روپے سے بھی بڑھ گیا،چھ ماہ کے دوران اس قرض پر پانچ ہزار ایک سو بیالیس ارب روپے کا سود بھی ادا کیا گیا،جولائی تا دسمبر 2024 سرکاری قرضوں میں 2767 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔6 ماہ کےدوران قرضوں پر 5 ہزار 142 ارب روپےسود ادا کیاگیا، 90 فیصد سود مقامی قرضوں پر دیا گیا،حجم 49 ہزار 883 ارب روپے رہا،اس دوران 24 ہزار 130 ارب روپے کے بیرونی قرضے ریکارڈ کئے گئے،6 ماہ میں اندرونی 2723 ارب اور بیرونی قرضوں میں 44 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اندرونی قرضوں کی شرح 67.4 فیصد اور بیرونی قرضوں کی 32.6 فیصد رہی،اندرونی قرضوں کی واپسی کی اوسط مدت 2.9 سال سے بڑھ کر 3.4 سال ہوگئی۔
4
کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین سات سو زائد مسافروں کو لے کر پشاور روانہ ہو گئی،ریلوے حکام کےمطابق کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین سات سو زائد مسافروں کو لےکر پشاور روانہ ہوگئی، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔کوئٹہ ٹریک کے اطراف اور ٹرین میں پولیس اور اسپیشل کمانڈوز تعینات ہیں،ٹرین سستی سواری ہے مسافروں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔