1
وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پورنے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔علی امین گنڈاپور نے خط میں لکھا کہ 2018 میں سابقہ قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا، ضم اضلاع کے انضمام سے صوبے کی آبادی میں 57 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا لیکن ابھی تک اس آبادی کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں مل رہا۔انہوں نے مزید لکھا کہ سابق فاٹا کا شیئر وفاقی حکومت کو مل رہا ہے جوغیر آئینی ہے، مالی وسائل کی تقسیم کے لیے 10 واں این ایف سی اجلاس جلد بلایا جائے۔
2
کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل،کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس جمعرات کی شام ناگزیر وجوہات کی بنا بند کی گئی تھی۔ موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند
3
ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ چولستان کینال سندھ کے لیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے جب کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مل کر سندھ کو تباہ کر رہی ہیں۔دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف قومی عوامی تحریک سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ چولستان کینال سندھ کے لیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ مل کر سندھ کو تباہ کر رہی ہیں۔قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کوٹ غلام محمد میں ریلی سے خطاب ،مزید کہا پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ ہے، دریائے سندھ پر کینال نکالنے کا کوئی منصوبہ قبول نہیں کیا جائےگا۔
4
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔میزبان نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیپیئر میں کھیلا جانا ہے۔اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
5
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں، ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں۔طلال چوہدری کا طالبان کی واپسی کا بیان حقائق کے برعکس ہے، پاکستان دہشتگردی کے نرغے میں ہے، یہ الزامات لگانے کا وقت نہیں، ایسے بیانات کے بجائے اپنی توجہ دہشتگردی روکنے پر مرکوز کریں۔ ریکارڈ کا حصہ ہے طالبان آبادکاری کے فیصلے جولائی 2022 کے بعد ہوئے تھے، طلال نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا کہ دہشتگردوں نے پی ٹی آئی کو نشانہ نہیں بنایا۔ہم پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، کسی بھی پاکستانی شہری کونشانہ بنانے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔
6
ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی،ہارورڈ یونیورسٹی کے مڈل ایسٹرن اسٹیڈیز سینٹر کی سرکردہ شخصیات نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔
7
اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد50 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خان یونس کے 8 شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔


