1
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ امید ہے صدر مملکت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط کا مثبت جواب دیں گے۔ اگر وفاقی حکومت امن و امان کے مسئلے میں واقعی سنجیدہ ہے تو این ایف سی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے کیونکہ امن و امان کا قیام صرف سنجیدہ اقدامات سے ممکن ہے۔ تنظیم سازی کے ماہر کسی وزیر کی غلاظت بھری پریس کانفرنسز سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ قبائلی اضلاع کی ترقی پورے ملک میں امن و امان کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لیکن بدقسمتی سے وفاق ایک طرف خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے جبکہ دوسری طرف فنڈز روک کر رکھے ہوئے ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا کہ غیر آئینی طور پر وفاق کا فنڈ روکنے سے ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے جبکہ یہ اضلاع اب خیبر پختونخوا کا حصہ ہیں، لہٰذا فنڈز بھی صوبے کو ہی ملنے چاہئیں۔
2
پرائیویٹ اسکولوں کی امتحانی ہال سرکاری اسکولوں میں منتقلی روکنے کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے پرائیویٹ اسکولوں کی امتحانی ہال سرکاری اسکولوں میں منتقلی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ چیئرمین کوہاٹ بورڈ نے بتایا کہ میٹرک امتحان کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ میٹرک امتحان کے لیے ہال نوٹیفائی کردیے گئے ہیں۔ امتحانی ہال میں فرائض انجام دینے والے اساتذہ کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ درخواست گزار کی جانب سے امتحانی ہال منتقلی روکنے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور کوہاٹ بورڈ آئندہ سماعت پر جواب جمع کریں۔ فریقین 14 دن کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں۔
3
امریکی انٹیلیجنس ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث ہے۔امریکا کی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تلسی گبارڈ نے ہاؤس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت غیر قانونی فینٹینائل کا سب سے بڑاسپلائر ہے۔امریکی انٹلیجنس ڈائریکٹر کے مطابق بھارت میکسیکو کے منشیات کارٹلز کو غیرقانونی فینٹینائل پیشگی کیمیکل فراہم کرنے والا سرکردہ ملک ہے۔ حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ستیش کمار، ہریش سوتاریا اور یکتا آشیش کمار کو غیر قانونی طور پر ممنوعہ کیمیکل فینٹینائل کی برآمد میں ملوث پایا گیا۔
4
خاتون کو ہراساں اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کرنے والا ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو بازار میں رکشہ ڈرائیور کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور شہزادکو حراست میں لے لیا ۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شاپنگ کے لیے بازار آئی ہوئی تھی جب کہ رکشہ ڈرائیور پہلے خاتون کا تعاقب کرتا رہا اور پھر موقع پا کر اس نے خاتون کو زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی۔خاتون نے بازار میں تعینات پولیس اہلکاروں کو شکایت کی، جس پر انہوں نے فوری طور پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
5
ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے ہاتھوں ورلڈکپ کوالیفائر میں بدترین شکست کے محض 3 روز بعد برازیلین فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ڈوریوال جونیئر کی برطرفی کی اہم وجہ 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز میں برازیلین ٹیم کی ناقص کارکردگی کو قرار دیا گیا ہے۔
6
بجلی 1.71 روپے فی یونٹ سستی، حکومتی سمری نیپرا کو ارسال،جلی قیمتوں میں یہ کمی اگلے 3ماہ اپریل، مئی اور جون 2025 کیلیے تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین کیلیے ہو گی ، نیپرا حکومتی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کریگا جس میں فیصلہ کی توثیق کا قوی امکان ہے ۔ دوسری طرف حکومت 6روپے یونٹ تک بجلی سستی کرنے کے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کی تیاری بھی کر رہی ہے ۔عید الفطر کے بعد نیپرا میں اپریل تا جون سبسڈی میں اضافے سے متعلق سماعت اگلے ماہ4 اپریل کو ہوگی۔وفاقی حکومت کی جانب سے مطلع کیا گیا اور نیپرا کے 11 اور 13 جولائی 2024 کے تعین کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے قومی اوسط شرح 35.50 روپے فی یونٹ تھی۔حکومت ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کے ذریعے فرق ختم کر کے اوسط ٹیرف 32.99 روپے فی یونٹ تک لانا چاہتی ہے۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کو شامل کرکے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلئے یکساں ٹیرف برقرار رکھا ہے۔