1
میانمار زلزلہ: ہلاکتیں 1000 سے متجاوز، بنکاک میں 30 منزلہ عمارت زمین بوس،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز میانمار کے دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا اور جس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تک تھی۔زلزلے میں متعدد رہائشی عمارتیں گر گئیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ شہر کا انفرا اسٹرکچر بری طرح تباہ ہو گیا۔میانمار کی فوجی حکومت نے چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری اور تنظیموں سے مدد کی درخواست کی ہے۔زلزلے میں ایک مسجد کا کچھ حصہ بھی منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہلاکتوں کی تعداد ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تعداد ہزار سے 10 ہزار کے درمیان ہو سکتی ہے۔
2
پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار دوستوں کے ساتھ شاپنگ کرکے واپس گھر جارہا ہے، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران اہلکار کے سر پر اسلحہ رکھا ہوا تھا، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے ملزموں کے ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے
3
انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کیلئے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش پکڑا گیاپولیس حکام کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
4
سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا جو دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا، جزوی گرہن یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 51 منٹ پر ہو گا، جزوی سورج گرہن 3 بج کر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا اور شام 5 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔


