سماء نیوز ہیڈلائنز 3بجے
1
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیز کا اجلاس آج ہوگا سعودی سپریم کورٹ نےشہریوں کو شوال کا چاند نظر آنےکی صورت میں قریبی عدالت یا مقامی حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کردی۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج انتیسواں روزہ مکمل ہورہا ہے۔چاند نظر آنے کی صورت میں کل سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر ہوگی۔ چاند نظر نہ آیا تو رمضان المبارک کے تیس روزے پورے کیے جائیں گے۔
2
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1620 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مقامی اورعالمی مارکیٹ میں آج پھرسونے کی قیمت میںاضافہ دیکھا گیا ہے،جہاں مقامی ماریٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت 1620 روپے اضافے کے بعد تین لاکھ پچیس ہزار روپے ہوگئی ہے۔آل صرافہ آل صرافہ ایسوسی ایشن ،اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1389 روپے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے ہو گئی ہے
3
ٹیرف تنازع کے بعد امریکی صدر کا کینیڈا کے نئے وزیراعظم سے پہلا ٹیلیفونک رابطہ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کینیڈا سے ہمیشہ ہی محبت رہی ہے،وزیراعظم مارک کارنی کا خیرمقدم ۔ بولےامریکی صدر کینیڈا کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔میکسیکو،کینیڈا اورامریکی میئرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیرف وار بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکاروبار تباہ،ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں،اس معاملے پر غور کیا جائے۔
4
قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواکار گروہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق یہ گروہ سپرنٹنڈنٹ ڈی سی اور اس کے ساتھی کے اغوا میں ملوث تھا۔ گزشتہ دنوں ڈی سی قلعہ عبداللہ کے سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ سے لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد تحقیقات کے دوران یہ گروہ بے نقاب ہوا۔ پولیس کے مطابق اغواکار گروہ ایک دوشیزہ کے ساتھ مل کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ اس کارروائی میں انٹیلیجنس اور حساس اداروں نے بھی تعاون فراہم


