نواب شاہ ( ای پیآئی ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے بچھڑے کا صدقہ دیا گیا
صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری کی ہدایات پر آصف علی زرداری کی مکمل صحت یابی تک روزانہ کی بنیادوں پر جانوروں کے صدقہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
آبائی گاؤں میں ضامن زرداری ،زوار شہزاد علی زرداری نے اپنی موجودگی میں بچھڑے گوشت مساکین اور غرباء میں تقسیم کرایا.
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی صحتیابی اور عمردراز کیلئے خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا،صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری کی اپیل پرشب جمعہ کے اجتماعات اورمساجد میں صدر پاکستان کی صحت کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا.