کشمور( ای پی آئی ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور آئی جی سندھ کی جانب سے پریس کانفرنس وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی گڈو ریسٹ ہاوس میں میڈیا ٹاک وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کہاکہ جب میں نے وزیر داخلہ کا منصب سنبھالا تو لاڑکانہ ڈویژن میں 35 افراد اغوا تھے لوگ کانوائے میں سفر کرتے تھے مگر اب حالات کافی بہتر ہیں اس وقت کشمور میں کسٹم اہلکاروں سمیت 5 افراد اغوا ہیں سکھر لاڑکانہ میں اب تک کوئی اغوا کا کوئی کیس نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایس ایس پی کشمور اور ڈی آء جی لاڑکانہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں ضلع کے سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہندو پنچایت کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں ضلع کشمور واحد ضلع تھا جہاں کسٹم اہلکاروں کے اغوا ہونے سے پہلے صرف ایک شہری اغوا تھا حالات کافی بہتر ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کے داخلی اور خارجہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمراز لگائے جائینگے جو جرائم پیشہ افراد کی شناخت میں مدد کرینگے .پولیس کو کسی سیاسی یا قبائلی اثر رسوخ کو قبول کرنے کی ضرورت نہیں بلا تفریق کاروائیاں کرنی چاہیئیں.
انہوں نےکہاکہ پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں اچھےاور قابل نوجوان سماج میں بہتر کردار ادا کرینگے آخر میں انہوں نے کہاکہ ضلع کشمور میں ڈاکووں کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی کے احکامات دیے ہیں جیسے جلد از جلد جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہوسکے.