1
وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا لندن کا دورہ متوقع ,لیگی قیادت 11 اپریل کو لندن پہنچے گی، ،وزیراعظم بیلاروس کے دورے کے بعد لندن پہنچیں گے، شہباز شریف تین دن جبکہ نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔نواز شریف لندن سے دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے،
2
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ دسمبر 2022ء میں بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ آرمی چیف سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں، آرمی چیف سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے، بانی سے کہا عارف علوی اور ساتھیوں سے ملکر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا۔
3
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئی پی یو اسمبلی میں سماجی انصاف کے لیے عالمی پارلیمانی اتحاد کا مطالبہ کردیا۔150ویں آئی پی یو اسمبلی میں اپنے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے پسماندہ طبقات کی بہبود، صحت و تعلیم تک رسائی، اور مزدور حقوق کے لیے قانونی اصلاحات پر زور دیا، انہوں نے اس موقع پر خواتین، نوجوان اور معذور افراد کے حقوق کے لیے قانونی تبدیلیوں کی اہمیت اجاگر کی۔ترقی کو ہر فرد تک پہنچانے کے لیے پارلیمانوں کے باہمی تعاون پر زور منصفانہ معاشرہ الفاظ نہیں اقدامات سے بنتا ہے، اس سال ہونے والی عالمی سماجی ترقی کانفرنس سے قبل فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے ویژن کے مطابق انسانی بہبود کو مارکیٹ پر ترجیح دینے کی اپیل کرتے ہوئے فلسطین و کشمیر کے مسئلہ پر بین الاقوامی خاموشی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مظالم کی سخت مذمت کی۔
4
تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف میں چپقلش چلتی رہتی ہے، پارٹی میں مس انڈر سٹینڈنگ ہے۔یہ اقتدار کی جنگ نہیں، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجہ پارٹی کومتحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو باہر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے۔بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، جب پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔
5
تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا اجلاس کل دن تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لابی میں زرتاج گل کریں گی۔
6
پاکستان اور امریکا کا معدنیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا اقدام ,امریکا کے سینئر عہدیدار ایرک مائیر 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے، امریکی وفد میں مختلف اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے، ایرک مائیر پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرک مائیر پاکستانی حکام سے کاروبار کے لئے مواقعوں کو وسعت دینے اور دونوں ملکوں میں معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے بات چیت کریں گے۔
7
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی جس سے 100 انڈیکس 3297 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 499 کی سطح پر آگیا ہے۔بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی کا رجحان رہا، ایک ہی روز میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 6153 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
8
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75 ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔