1
پی ایس ایل 10: روی بوپارہ اور شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے.پی ایس ایل 10 میں شرکت کیلئے کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔کراچی کنگز آج شام 5 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر پریکٹس کرے گی۔پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کا 11 اپریل سے آغاز ہوگا۔
2
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے میئر کراچی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ کہتے ہیں گورنر کو کام کرنے دو، سب جانتے ہیں سرجانی پر قبضہ کس پارٹی نے کیا ہوا ہے؟، کراچی کیلئے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہو، قبضے کرتے ہو، ایک لفظ نہیں کہا، ڈمپر مافیا، ٹینکر مافیا کی دہشتگردی کیخلاف تم نے، کیا کوئی گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے؟، مرتضیٰ وہاب ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے میئر کراچی بنے۔ میئر کراچی اور پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ مرتضیٰ وہاب بتائیں، کیا ڈمپر مافیا کے ساتھ کوئی گٹھ جوڑ ہے؟، کراچی کیلئے مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہو، قبضے کرتے ہو، ڈمپر مافیا، ٹینکر مافیا کی دہشتگردی کیخلاف تم نے ایک لفظ نہیں کہا، کیا دہشتگردی کیخلاف شہید ہونے والوں کو معاوضہ نہیں ملتا؟ کیا ہم بھی سوال کریں؟متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی کراچی میں پریس کانفرنس
3
راولپنڈی پولیس کے دو اہلکار ہنی ٹریپ میں ملوث نکلے، اسلام آباد میں مقدمہ درج,رپورٹ کے مطابق نادیہ نامی خاتون نے کوہاٹ کے شہری مزائن کو دوستی کا جھانسہ دے کر ملنے کیلئے اسلام آباد بلایا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ اپنے دوست سید ملوک کے ہمراہ 29 مارچ کی رات اسلام آباد پہنچا۔متن کے مطابق سرائے خربوزہ اسٹاپ پر نادیہ سے ملاقات کے وقت پنجاب پولیس کے اہلکار بھی آگئے۔ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں زاہد عثمان، آفاق طارق اور ان کے ساتھی نے اسلحہ تان کر لوٹ مار کی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مدعی سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے بعد ایک کروڑ روپے تاوان مانگا، تاوان کی رقم منگوانے کیلئے ملزمان جی ٹی روڈ پر گاڑی میں گھماتے رہے۔
4
کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل کر دیا گیا۔کوئٹہ میں پانچ روز سے معطل موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ روز بحال ہونے کے بعد آج ایک بار پھر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا 5 روز معطل رہنے کے بعد گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس بحال کیا گیا تھا۔