1
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی جس سے 100 انڈیکس 3297 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 499 کی سطح پر آگیا ہے۔بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی کا رجحان رہا، ایک ہی روز میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 6153 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے جس کے بعد کاروبار کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔
2
سانحہ گیاری سیکٹر کے شہدا کی 13 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر پوری قوم نے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے ،اس محاذ پر دشمن کے علاوہ شدید ترین موسم بھی پاک فوج کے آفیسر اور جوانوں کیلئے کڑی آزمائش ہے۔7اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر انتہائی دلسوز حادثہ پیش آیا، جہاں پاکستان آرمی کا بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر برف میں دب گیا، سانحہ میں بٹالین ہیڈ کوارٹر میں موجود 129 فوجی جوانوں نے وطن کی حرمت کی خاطر جام شہادت نوش کیاغیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا لیکن جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک آرمی کی انجینئرز کور نے ریسکیو آپریشن کو مکمل کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔
3
اینٹی ریپ ایکٹ عملدرآمد کیس، اٹارنی جنرل کی عدم پیشی پر عدالت برہم،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی، فل بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔عدالت نے ملزم سلمان طاہر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مبینہ زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون کا میڈیکل اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت نہیں ہوا، عدالت ملزم سلمان طاہر کی درخواست ضمانت منظور کرے۔عدالت نے اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا اٹارنی جنرل آج عدالت میں تشریف لائے ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، وفاقی حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ کے متعلق مکمل رپورٹ تیار کر لی ہے۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ نیشنل میڈیا اس معاملے کو اتنا نہیں اٹھاتا، انٹرنیشنل میڈیا نے زیادہ اٹھایا ہے، اگر انٹرنیشنل پریشر نہ ہوتا تو کیا یہ قانون سازی ہوتی؟بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کو 14 اپریل کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
4
کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نعیم اللہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔
5
بھارتی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل 2025 منظور کیے جانے کے بعد پورا بھارت احتجاج کی لپیٹ میں ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے متنازع وقف ترمیمی بل کے خلاف قومی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اےآئی ایم پی ایل بی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد فضل الرحمٰن مجددی نے کہا ہے کہ قیادت کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی، انصاف پسند قوتوں کے ساتھ ملکر "ظالمانہ ترامیم” کے خلاف مضبوط تحریک چلائی جائے گی۔مولانا محمد فضل الرحمٰن مجددی کا کہنا تھا کہ مہم کا آغاز دہلی کے ٹاکٹورا سٹیڈیم میں عظیم عوامی اجتماع سے ہو گا جو عید الاضحیٰ تک جاری رہے گا۔
6
تین سال سے قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب ملزمان علی زیب اور ولید سجاد کو یو اے ای سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ملزمان تھانہ علی پور اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کو مطلوب تھے جو سنگین وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہوگئے تھے، ان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کر رکھے تھے۔ملزمان کو پرواز نمبر ER702 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا جہاں سے پنجاب پولیس کی ٹیموں نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا، حکام کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطہ کاری کا نتیجہ ہے۔
7
پنجاب کے علاقے بورے والا میں شادی سے انکار پر 15سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ موضع مراد علی میں رشتے سے انکار پر پیش آیا، مقتولہ شادی میں شرکت کے لئے نانا کے گھر آئی ہوئی تھی۔ساہوکا پولیس نے 9سالہ ملزم سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا