1
منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ارمغان کے اثاثوں کی معلومات کے لیے انٹرپول سے رابطہ، ملزم ارمغان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا، ایف آئی اے نے انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے اجرا کےلیے رابطہ کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائینگی، سلور نوٹس کے اجرا کے بعد ارمغان کے بیرون ملک بینک اکاونٹس سیز کروائے جا سکیں گے۔
2
نوازشریف کا پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ،نوازشریف اب پارٹی معاملات کو چلانے کے لیے باقاعدہ دفتر میں بیٹھیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے لئے ایوان وزیراعلیٰ نوے شاہراہ میں دفتر بنانے کےلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ نوازشریف سے اب تمام ایم پی ایز، ایم این ایز اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت پارٹی ورکرز بھی ملاقاتیں کریں گے۔ پارٹی معاملات چلانے کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کو لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوایئول کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ نوازشریف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے نہ صرف ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔
3
چیف جسٹس کا نو مئی مقدمات کے فیصلے کےلیے مدت کے تعین کا عندیہ،پنجاب حکومت کے وکیل کو ضمانت منسوخی اپیلوں پر غور کرنے کی ہدایت کر دی ۔سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں ۔ ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا کہہ دیتے ہیں ۔ ہر پندرہ دن بعد پراگریس رپورٹ بھی ہائیکورٹ میں پیش کرے گی ۔ اگر کوئی ملزم ضمانت کا غلط استعمال کرے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا ۔
4
جعلی کال سینٹر سے متعلق کیس میں صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور،ملیر کورٹ نے رحان ملک کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔
5
حکومت کا اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات چیت کا فیصلہ،امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کے حوالے سے شہباز سرکار نے سر جوڑ لیے۔ وزیر تجارت جام کمال خان کی زیر صدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر غور کیا گیا۔وزیر تجارت جام کمال خان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پچاس سے زیادہ بڑے برآمد اور درآمد کنندگان سمیت اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔۔ نئے امریکی ٹیرف کے خاص طور پر پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات پر ممکنہ منفی اثرات کے سدباب کا جائزہ لیا گیا۔
6
اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 1200 روپے کلو تک پہنچ گیاملک بھر میں گوشت اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔عید کے بعد اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے۔ مرغی کا گوشت 900 روپے سے 1200روپے فی کلو گرام میں مل رہا ہے۔ زندہ مرغی میں 540 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔کراچی میں مرغی فروش من مانیاں کرنے لگے۔ مرغی کا گوشت 850 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ سرکاری نرخ 650 روپے فی کلو ہے۔


