1
پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری،رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کے لئے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کے لئے پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کے لئے 15روز کی مہلت دی گئی جب کہ مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے پلان بھی طلب کر لیا۔
2
قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کا لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا۔صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے واپس اپنی رہائش گاہ جاتی امراء پہنچ گئے۔
3
اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل 8 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران سیکرٹری جنرل صدر، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل ای سی او کے اقدامات اور اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کریں گے۔ اسلام آباد کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ترجمان کے مطابق ڈاکر اسد مجید خان لاہور میں ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 12 سے 14 اپریل تک منعقد ہوگا۔
4
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر کیخلاف بیان قلمبند کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا برضمانت ملزم یاسر خود حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوا۔گواہان نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکے سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا اور ملزمان نے ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
5
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش پہلے برداشت کی، نہ اب برداشت کی جائے گی، بیرونی طاقتوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ملک دشمن عناصر کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں دیا گیا۔ ‏میں ملک سے باہر ہوں، مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ یہ مثبت خبریں ہمیشہ کی طرح سیاسی جمہوری لاشوں کی طرف سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔ ‏پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ پہلے برداشت کی تھی نہ اب برداشت کی جائے گی۔