ریاض(ای پی‌آئی) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر ویزا پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور پاکستان کے شہریوں پر ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن 2025ء کے دوران مذکورہ ممالک کو عمرہ، بزنس اور فیملی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے. پابندی جون کے وسط تک برقرار رہے گی. تاہم سفارتی ویزے، اقامتی اجازت نامے اور حج سے متعلق مخصوص ویزوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔