ٹنڈوجام(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ ٹنڈوجام کے قریب گاؤں گل محمد دھماج میں خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق ٹنڈوقيصر کےقریب تین بچوں کی ماں نازي خاتون زوجہ حسن دھماج کے گھر میں گلاکٹی لاش برآمد ہوئی ، اطلاع پر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا گلا کٹا ہونے کے ساتھ ہاتھوں کی نسیں بھی کٹی ہوئی تھی . پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں