1
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجوایٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا۔پاکستان میں امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے انڈر گریجو ایٹ ایکسچینج پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا، کہا گیا ہے کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے مزید کہا کہ ان 15 برسوں کے دوران گلوبل انڈر گریجو ایٹ پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدل دینے والے تجربات فراہم کیے جن میں تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور قائدانہ صلاحیتوں کی نشو و نما شامل ہے۔
2
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، جو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مجوزہ ترمیمی بل کی مخالفت کو عوام دشمنی قرار دیا اور کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز کے شعبے کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں،جو مجوزہ ترامیم کے خلاف پروپیگنڈا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ہم وفاقی حکومت کو تسلیم ہی نہیں کرتے، تو صوبائی اختیارات وفاق کو کیسے دے سکتے ہیں؟ مینڈیٹ چوروں کو صوبائی اختیارات دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا واضح مؤقف ہے کہ کسی بھی شعبے میں مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جائیں گے۔ مجوزہ ترامیم کا مقصد مائینز اینڈ منرلز کے شعبے کو مضبوط اور مزید منافع بخش بنانا ہے ۔
3
ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، نادرا سے رپورٹ طلب,جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں بینچ نے متعلقہ اداروں کے سینئر افسروں کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ ساتھ لیکر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو17اپریل کیلیے نوٹس جاری کر دیئے۔حکومتی وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پاکستانی شہریت کے متعلق ثبوت پیش نہیں کر سکا جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسکا مؤکل پاکستانی شہری ہے کیونکہ اس کی فیملی کے پاس پاکستانی شہریت کی دستاویز موجود ہے۔ نادرا نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس 2000 کے سیکشن 18 کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی قانونی جوازکے درخواست گزار کے شناختی کارڈ کو بلاک کیا۔
4
اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کا شکار ہوگئ، سرمایہ کار پھر خدشات میں مبتلا ہوگئے، ڈیڑھ گھنٹے میں اسٹاک مارکیٹ میں ڈھائی ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر شدید مندی کا شکار ہوگئی، ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ڈھائی ہزار پوائنٹس گر گیا۔سرمایہ کار پھر خدشات کا شکار ہوگئے، اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 15 کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا بیٹھی۔کے ایس ای 100 انڈیکس 2316 پوائنٹس کمیٹی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 215 پوائنٹس ہوگیا۔
5
لاہور میں وائرل انفیکشن کے مریض سامنے آنے لگے۔ تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات کے مریضوں کو طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس قرار دے دیا۔لاہور میں وائرل انفیکشن پھیلنے لگا۔ گزشتہ 3 ہفتوں میں سینکڑوں مریض سرکاری و نجی اسپتالوں، کلینکس میں رپورٹ ہوگئے۔ طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ قرار دے دیا۔مریضوں کو تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات ہیں۔ مگر طبی ماہرین کے مطابق وائرس کی متعدد قسمیں سامنے آنے پر اب کورونا ٹیسٹ کا مشورہ نہیں دیتے۔ نجی لیبارٹریز کے مطابق لوگ کورونا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔ محکمہ صحت پنجاب بھی ٹیسٹ نہیں کر رہا۔
6
قومی ایئرلائن نے 21 سال بعد 9.3ارب روپے کا خالص منافع کمالیا۔ 21 سال بعد پی آئی اے منافع میں آگئی۔ 9 اعشاریہ 3 ارب کا خالص منافع کمالیا۔قومی ایئرلائن نے مالی سال 2024 میں 26 اعشاریہ دو ارب روپے نیٹ منافع حاصل کیا۔ آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا۔ جو کسی بھی بہترین ایئرلائن کے برابرہے۔
7
حکومت کی نئی پالیسی کے بعد سولر کی قیمتوں میں بتدریج کمی ہونے لگی۔حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے سبب حیدرٓآباد میں بھی سولر کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی۔ اے درجے 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22 ہزار سے کم ہوکر 16500 تک پہنچ گئی ہے. قیمتوں میں مزید کمی بھی ہوسکتی ہے۔
8
چاغی بلوچستان میں نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کرلئے۔نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کے دستاویز کے مطابق گزشتہ 18 ماہ میں 16 ممکنہ ذخائر کی نشاندہی کرلی ہے۔ این آر ایل اب تک 3 ہزار 517 میٹر گہرائی تک 13 ڈائمنڈ ڈرل ہولز مکمل کرچکی ہے۔اعلامیے کے مطابق تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتہ چلا ہے ۔ دوسری جانب این آر ایل نے ایک اور معدنی کان سے ملحق لیڈ-زنک ایکسپلوریشن کا لائسنس بھی حاصل کرلیا۔