کشمور (ای پی آئی ) کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے ہندو تاجر راجیشن کمار ،انسپیکٹرراشد علی اہلکار وزیر علی اور خانساما کبیر چاچڑ کی بازیابی کے لئے پولیس اور رینجرز کا کچے کے علاقے گیہل پور میں آپریشن،
دوران آپریشن راکٹ لانچر کا گولا لگنے سے شکارپور کا رہائشی پولیس اہلکار انور علی کلہوڑو شہید ہو گیا شہید اہلکار کی لاش کو قانونی کاروائی کیلئے اسپتال کے بعد نمازہ جنازہ ادائیگی کے لئے ایس ایس پی آفس منتقل کیا گیا۔ جہاں شہید اہلکار کی نمازہ جنازہ میں ڈی سی کشمور امیر فضل اویسی ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر شیخ ونگ کمانڈر حساس اداروں کے اہلکاروں سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید اہلکار کے جسد خاکی کو پولیس پروٹوکول میں آبائی علاقے منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور شہید اہلکار کا بدلا لینے اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔