کوئٹہ (ای پی آئی )کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر نیو سریاب تھانے کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پولیس کی گشتی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہواہے ،دہشت گردوں نے موبائل وین کو نشانہ بنایا، حملہ آور، جن کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
شہید اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر عبدالولی، کانسٹیبل عبدالرحمان اور کانسٹیبل مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس موبائل کا ڈرائیور خیر بخش زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔