1
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان,پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر گجرات ڈویژن کے لیے 19 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔انفورسمنٹ آفیسر کے لیے آمنہ ظہیر، اسرار شوکت، محمد جنید، کامران خان، فیصل شہزاد۔ عروج ارشد، ابی وقاص، حمزہ منیر، عرفان علی، محمد عمر اور واجد علی کامیاب ہوئے۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انویسٹیگیشن آفیسر کے لیے چار امیدوار کامیاب ہوئے جن میں اسرار شوکت، حمزہ منیر، عروج ارشد اور طلحہٰ منیر شامل ہیں۔دس آسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں۔لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ کے لیے دو امیدوار کامیاب ہوئے جن میں جنید الماس اور قاسم رؤف شامل ہیں۔ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کنسلٹنٹ انکالوجسٹ کے لیے دو امیدوار کامیاب ہوئے جن میں سندس رفیق اور جویریہ ساجد شامل ہیں۔پی پی ایس سی نے حکومت پنجاب کے پانچ محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا بھی اعلان کیا۔
2
امریکا کی جانب سے ٹیرف نفاذ پر پاکستان کا ردعمل,اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے۔ ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، تاہم اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔
3
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے۔ضمانت منظور کرنے پر عدالت کا شکر گزار ہوں، میری اسوقت دیگر شہروں میں بھی کیسز کی سماعت ہے، میرے پاس اڑن طشتری بھی ہو تو بیک وقت 3 شہروں میں نہیں پہنچ سکتا۔جوڈیشل سسٹم اور پولیس سسٹم میں ریفارمز کی ضرورت ہے، پرسوں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کو ملنے نہیں دیا گیا لوگوں کو گرفتار کیا گیا، پاکستان کو ضرور ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے مگر بنیاد آئین اور قانون ہونی چاہیے، تشدد اور جبر سے کھوکھلی اسٹیٹ بنتی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ مسلمانوں نے 2 قوتوں کو شکست دی وجہ تھی ریاست آئین اور قانون کی بنیاد پر تھی، پی ٹی آئی میں گروپنگ کی بات ہوتی ہے، ن اور پی پی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ پی ٹی آئی چوہدراہٹ والی پارٹی نہیں، سب برابر ہیں، بانی پی ٹی آئی سب کی سنتے ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں پاکستان متحد ہے۔ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 لاپتا افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے افغان خاتون گل سیما کی جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتا 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 16 اپریل کو 11 بجے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔چارلاپتا بیٹوں کی والدہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں۔ وکیل نے کہا کہا کہ عدالت بہتر سمجھتی ہے تاہم اس کے علاوہ بھی سب ثبوت موجود ہیں۔ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل، اسلام آباد اور راولپنڈی کے پولیس حکام پیش ہوئے۔ پولیس حکام نے کہا کہ لاپتا بھائیوں کی والدہ گل سیما کو ان کا بیان لینے کے لیے بلایا تھا۔ وکیل درخواست گزار نے سیکرٹریز دفاع و داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ پہلے آئی جیز کو بلا لیتے ہیں ان کو سن کر پھر دیگر فریقین کو بلا لیں گے۔ عدالت نے آئی جیز اسلام آباد اور پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
5
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پاکستان تحریک انصاف اور اس کے بانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس اپریل 2022 کے تاریخی دِن کو آج تین سال مکمل ہوگئے جب دھاندلی سے مسلط کردہ ’ سلیکٹڈ وزیراعظم ‘کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا گیا جسے ناکام بنانے کے لئے پی ٹی آئی نے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا۔جھوٹ بول کر غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی تحلیل کی، 2018 میں نوازشریف کا مینڈیٹ چھیننے والے ٹولے نے ملک میں کھل کر لوٹ مار کی، معیشت کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچایا، عوام کو تاریخی مہنگائی، بے روزگای اور غربت کی چکی میں پیسا، پاکستان کو دنیا میں تنہا کیا، دہشت گردی واپس آگئی۔پاکستان کو اِن عذابوں میں مبتلا کرنے والے بدقسمتی سے آج بھی نہیں بدلے، نہ اُن کی سوچ اور ارادے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر پاکستان کی مالی امداد رکوانے کی مذموم کوشش کی، 9 مئی کیا۔ شہدا اور افواج کے خلاف مذموم مہم آج بھی جاری ہے، انتشار اور فساد کی آگ بھڑکائی۔ قائد نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، اور پی ڈی ایم کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کو دوبارہ آئین،جمہوریت، امن و ترقی اور عوامی ریلیف کی راہ پر گامزن کیا۔
6
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضیٰ طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالت نے فائل کے ساتھ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔نعیم حیدر پنجوتھا کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
7
فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ پی ایس ایل کھیلنے کا عندیہ دیدیاکرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ چیپمین کی نیوزی لینڈ میں گذشتہ 2،3 سال کی کارکردگی دیکھیں تو وہ بہت عمدہ رہی ، انھیں پاکستانی کنڈیشنز کا بھی اچھا اندازہ ہے کیونکہ وہ 3 سال سے مسلسل دورہ کر رہے ہیں۔
8
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 3 ماہ کے لیے نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے دن (جمعرات کو) بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔ 2.92 فیصد کے اس اضافے سے انڈیکس بڑھ کر 117891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔