1
لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سنگل بنچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کر رکھی تھی۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو غیر قانونی ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا، لاہور ہائیکورٹ اسحاق ڈار کی تقرری کالعدم قرار دے۔
2
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر ,ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی عدم دستیابی کے باعث ملاقات مؤخر کی گئی۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ملاقات ری شیڈول ہوگئی، صدر بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطاء نے کہا کہ ملاقات اب پیر کے روز ساڑھے نو بجے ہوگی۔گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ای میل سپریم کورٹ بار کو موصول ہوئی جس میں آئی ایم ایف مشن نے بار رہنماؤں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
3
انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی گھیراؤ جلاؤ کیس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زرتاج گل کی مسلسل غیر حاضری پر اظہار ناراضی کیا ہے۔اے ٹی سی گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب اور زرتاج گل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، دونوں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور دونوں رہنماؤں کو 18 اپریل کو طلب کر لیا۔
4
گورنر سندھ کا کراچی کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس، ڈمپر حادثات کی تفصیلات طلب ,گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کا ہیوی ٹریفک اور اس سے ہونے والی اموات پر غم و غصہ بجا ہے، تاہم قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ تمام شہری پرامن رہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔گورنر سندھ نے زور دیا کہ ہمیں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا، اشتعال انگیزی سے صرف نقصان ہی ہوگا، کوئی بھی شخص بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش میں کامیاب نہ ہونے دے۔کچھ عناصر شہر کا امن خراب کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں لیکن چنگاری پھینک کر آگ بھڑکانے کی ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
5
مرکزی سکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف کیساتھ 3 سالوں میں4 معاہدے کئے۔ آپ ہمیں بار بار بارودی سرنگوں کے طعنے دے رہے تھے، 8 فروری کے بعد ہی بارودی سرنگیں بچھائی ہوں گی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا بلاول بھٹو صاحب کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں، پی ٹی آئی ایم ایف ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں، ہم انتظار کر رہے ہیں پی ڈی ایم ون اور ٹو بتائے آپ نے کونسی ڈیل ختم کی۔جیب میں پیسے ہوں تو مہنگی چیز بھی سستی لگتی ہے، گزشتہ 2 سالوں میں ہر چیز کی قیمت بڑھی، زراعت میں منفی گروتھ ہوئی جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہوئی۔مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس
6
مریم نواز کا آسان کاروبار فنانس کیلئے ضرورت کے مطابق قرض دینے کا حکم ,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قرض حاصل کرنے والوں میں ٹرانسپورٹ، فارماسوٹیکل اور چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد شامل ہیں، آسان کاروبار فنانس کیلئے 80 ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور کی گئیں اور 34 ہزار کاروباری افراد کیلئے لون کا اجراء کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے سکیم کو آسان تر بنانے کی ہدایت کر دی اور نئے یونٹ قائم کرنے والے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کا حکم بھی دیا، وزیراعلیٰ نے قرض حاصل کرنے والے تمام افراد سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کر دی۔
7
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تمام 9 کیسز میں ضمانت کنفرم کر دی۔اے ٹی سی اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج 9 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما اپنے وکلاء سردار محمد مصروف، آمنہ علی ودیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ یہ کیا لوہے کے بنے ہوئے ہیں، ریکارڈ ہی نہیں آتا، جب ریکارڈ کا کہیں تو کبھی کوئی بہانہ کبھی احتجاج ڈیوٹی، اگر 20 منٹ تک ریکارڈ نہیں آتا تو ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کروں گا۔
8
وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی روکنا ہے۔ انتشاری ٹولہ ریاست کو بلیک میل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، پاکستان کی معیشت جب بہتر ہونے لگتی ہے یہ لوگ سرگرم ہو جاتے ہیں، یہ گروپ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر سیاسی دہشتگردی کرتا ہے۔
9
بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 19 جون کو ہوگی، ڈرافٹ میں نامزدگی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹرز 28 اپریل سے نومینیشن پورٹل میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔لیگ میں شریک ٹیمیں ڈرافٹ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو منتخب کر سکتی ہیں۔بی بی ایل 15 ڈرافٹ کی پہلی پک برسبین ہیٹ کو ملی ہے جبکہ ڈبلیو بی بی ایل 11 ڈرافٹ کی پہلی پک سڈنی سکسرز کو ملی ہے، ڈرافٹنگ کی تقریب براہ راست نشر کی جائے گی۔
10
فرانسیسی صدر کا فلسطین کو چند ماہ میں باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان ,خبر رساں اداروں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا مقصد اسرائیل فلسطین تنازع پر اقوام متحدہ کی کانفرنس میں اس اقدام کو حتمی شکل دینا ہے۔ ہمیں فلسطین کو ایک ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں ایسا کریں گے۔ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ میں ایسا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کررہا بلکہ ایسا کرنا ہی درست ہو گا۔
11
پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 1 کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 1 ملک احمد خان بھچر نے کی۔اجلاس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد آڈٹ پیرے زیر التوا ہونے کا انکشاف ہوا، کمیٹی نے زیر التوا پیروں کی تفصیل پر برہمی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے، اس کا جواب دینا ہمارا آئینی فرض ہے، کمیٹی نے اضافی رقوم ادائیگی کے آڈٹ پیراز پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے کہا کہ اضافی ادائیگی غلطی سے کی گئی یا جان بوجھ کر، ریکوری جلد از جلد کی جائے، کمیٹی نے اضافی ادائیگیاں انٹرسٹ کے ساتھ وصول کرنے کا حکم دے دیا۔