1
پاکستان سے مزید 6108 افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے.گزشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 108 افغان باشندے وطن واپس پہنچے۔ جن میں 2 ہزار 799 غیر قانونی رہائش پذیر ہونے پر ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔یکم اپریل سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں اب تک واپس جانے والے افغانوں کی تعداد 25 ہزار 448 ہے جن میں 14 ہزار 534 پاکستان کے مختلف صوبوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے جبکہ 14 ہزار سے زائد افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر نے رضاکارانہ واپس کی ہے۔
2
پی ایس ایل 10 میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان,پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر
3
اس بار ٹرافی ضرور جیتیں گے، کپتان ملتان سلطانز کا دعویٰ,ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کراچی کنگز کے خلاف پہلا میچ دلچسپ ہوگا ان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہماری ٹیم بھی فارم میں ہے، ڈیوڈ وارنر کا کوئی دباؤ نہیں، اس بار ٹرافی ضرور جیتیں گے۔پاکستان سپر لیگ 10 کا 11 اپریل سے آغاز ہورہا ہے، ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کیخلاف کھیلیں گے۔ کراچی کنگز کیخلاف میچ دلچسپ ہوگا، کراچی کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہماری ٹیم بھی فارم میں ہے۔ڈیوڈ وارنر کا دباؤ نہیں، کراچی کا کراؤڈ ہمیں بھی سپورٹ کرے گا۔
4
پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی. پنجاب بھر میں پانی کا چھڑکاؤ کرنے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے کا پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا۔ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹیفیشکن جاری کردیا۔ گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی ہوگی۔سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ استعمال نہیں ہوگا۔پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔
5
پراپرٹی ٹیکس نادہنگان کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا. پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کی گرفتاریوں اور صوبہ بھر کے ای ٹی اوز کو روزانہ کی بنیاد پر کمرشل اور نیم کمرشل جائیدادیں سربمہرکرنے کی ہدایات دے دی گئیں۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نہ دینےوالوں کیخلاف آپریشن تیس جون تک جاری رہے گا، پراپرٹی مالکان جو بار بار یاد دہانیوں کے باوجود اپنے واجبات ادا نہیں کر رہے گرفتار بھی ہوں گے۔کریک ڈاون کے دوران پانچ روز میں 3,000 سے زائد پراپرٹی مالکان نے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا۔ جس کے بعد ان کی جائیدادیں بحال کر دی گئیں۔


