پڈعیدن( ای پی آئی ) سندھ کے ضلع نوشہروز فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مہران ہائی وے روڈ پر کرونڈی کالج کےنزدیک تیز رفتاری کے باعث ویگو اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں سوار 4افراد جاںبحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کورورل ہیلتھ سنٹر فیض گنج منتقل کیا گیا ہے