1
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
2
ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 3300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 484 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1379 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 18 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ ڈالر 280.78 روپے سے کم ہو کر 280.60 روپے پر آگیا۔
3
9 مئی کے مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیئے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت 14 اپریل کو ہو گی۔پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہو گی جبکہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہو گی، اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگران کے پی حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی۔
4
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
5
سندھ ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ اور دیگر کے خلاف درخواستوں پر نیب اور درخواست گزاروں کے وکیل سے قانونی نکات پر وضاحت طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستیں قائم علی شاہ، منظور کاکا سمیت دیگر نے دائر کر رکھی ہیں، دورانِ سماعت عدالت نے ایک ہفتے میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس فائل ہونے کے بعد چند درخواست گزاروں نے رجوع کیا، بتایا جائے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد ریفرنس پر اس کا کیا اثر پڑا؟سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی؟ نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ ایک ہفتے کی مہلت دی جائے، رپورٹ پیش کر دیں گے۔