1
گیس کمپنیوں نےجولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اوسطاً 735روپے 59 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن نے سابقہ شارٹ فال سمیت گیس کی قیمت میں 2443 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔اس کے علاوہ گیس کمپنیوں نے مالی سال 2025-26 کی مالی ضروریات کی درخواستیں بھی جمع کرائی ہیں۔سوئی ناردرن نے 700 ارب 97 کروڑ روپے کی مالی ضروریات کی فراہمی اور 207 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ کا شارٹ فال وصول کرنے کی درخواست کی۔
2
مزید 11 آئی پی پیز بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے تیار، نیپرا میں درخواست دیدی۔ وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کےبعد مزید 11 آئی پی پیز نے ٹیرف میں کمی کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔نیپرا میں درخواست بیگاس پرچلنے والے 9 پاور پلانٹس اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔حکام کے مطابق ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا میں مشترکہ درخواست دائر کی ہے اور نیپرا 16 اپریل کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
3
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف میں ریلیف کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر ٹیرف عائد کیا گیا تھا، پاکستانی مصنوعات پر بھی 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اسٹاک سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی تھیں۔