1
اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم،اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی درخواست پر عمران خان سے ملاقات کا حکم دے دیا، علیمہ خان آرڈر لے کر جیل روانہ ہوگئیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور ہوگئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست منظور کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے بھی ایسی درخواستیں منظور کرچکی ہے، بہن کی بھائی سے جیل ملاقات کرانا جیل مینوئل بھی ہے۔بعدازاں عدالت کا آرڈرز وکلاء نے وصول کرلیا جس کے بعد وکلاء ٹیم اور علیمہ بی بی عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل روانہ ہوگئیں۔
2
سودی نظام اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس کامران میاں خیل نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صدر اور وزیر اعظم پاکستان اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، حکومت نے سودی شرائط پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیے۔جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے، ہر افسر حلف لیتا ہے پھر بھی رشوت لی جاتی ہیں، یہاں ہر کام کرنے کے لیے رشوت دینی پڑھ رہی ہے، آپ یہ بتائیں کہ آپ کیسے متاثر ہوئے ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ سودی نظام پورے قوم پر نافذ کیا ہے، آپ صاحبان بھی متاثر ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فصیح اللہ خان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے پہلے بھی ایسی ہی درخواست دائر کی تھ اور وہ عدالت نے نمٹا دی ہے، وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ 2028 میں سودی نظام کا خاتمہ ہو جائے گا۔
3
ضلع ڈی آئی خان میں لکی مروت شہر میں زور دھماکا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ قریبی گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پڑوس میں موجود نصف درجن مویشی ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے شہری عامر روف کو دھمکیاں دی تھیں، عامر روف عرف آمری کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔
4
اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے علاقے شجاعیہ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 38 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی اور درجنوں لاپتا ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، غزہ شہر کے مشرقی مضافات میں ایک کثیر المنزلہ عمارت پر کیے گئے اس حملے میں 29 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 80 کے قریب افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ قریبی مکانات بھی تباہ ہو چکے ہیں۔علاقے کے دیگر حصوں میں بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی، جہاں مزید 9 فلسطینی شہید ہوئے، جس سے صرف بدھ کے روز شہادتوں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی۔
5
کراچی کنگز نے حسن علی کو "نائب کپتان” مقرر کردیافرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں حسن علی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر نے 14 وکٹیں حاصل کرکے فرنچائز کے کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
6
پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے پی پی پی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے حمایت لینے کا بھی اعلان کر دیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی طرف سے زرتاج گل، احمد چھٹہ اور علی محمد خان نے قرارداد جمع کروائی۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سندھ میں نئی نہریں نکالنے پر بے چینی ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے بغیر ایسے حساس فیصلے کیے جا رہے ہیں۔علی محمد خان نے مطالبہ کیا کہ پی پی پی نہروں کے خلاف ہے تو پی ٹی آئی کی قرارداد کی حمایت کرے۔میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کل ہی دریائے سندھ کے خلاف نہریں نکالنے کی قرارداد ایجنڈے پر بحث کے لیے مقرر کریں اور ایوان میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی قرارداد پر کھلی بحث کرائی جائے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔


