1
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر وکیل سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے جوابی دلائل کے لیے پراسیکیوشن کو طلب کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نومئی کے مقدمات میں ضمانتوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے تمام غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا اور کہا کہ صرف کیس سے جڑے لوگ ہی رک سکتے ہیں باقی سب باہر جائیں۔عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو روسٹرم پر بلالیا اور کہا کہ بیرسٹر صاحب خود دیکھیں کیا ماحول بنا ہوا ہے۔سلمان صفدر نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ یہ والا کیس پہلے سن لے تاہم عدالت نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کورٹ کا کوئی ڈسپلن ہوتا ہے، عدالت نے میڈیا نمائندوں کو بھی کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔سلمان صفدر نے کہا کہ ایف آئی آر میں تمام پولیس کانسٹیبل کا بیلٹ نمبر لکھا ہوا ہے، اس شخص کا نام نہیں لکھا ہوا جس نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی نے بھیجا ہے۔سلمان صفدر نے کہا کہ ان آٹھ مقدمات میں اے ٹی سی عدالت کے جج نے بہت طویل جسمانی ریمانڈ منظور کیا، ہم نے اس جسمانی ریمانڈ کے خلاف ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی، سیکڑوں ملزمان کو ان مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے پوچھا کہ جن چار مقدمات میں ضمانتیں منظور کی گئیں ان کے آرڈر کدھر ہیں؟ اس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے اے ٹی سی کورٹ کے آرڈر پڑھ کر سنائے اور کہا کہ ایک مقدمہ میں علی امین گنڈا پور ملزم ہیں اور وہ ایک صوبے کے وزیراعلی ہیں، یہ سارے دلائل اور ثبوت دیکھ کر بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔بعدازاں سلمان صفدر کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے جوابی دلائل کے لیے پراسیکیوشن کو طلب کرلیا اور مزید سماعت 14 اپریل دوپہر 1:30 بجے تک ملتوی کردی۔
2
عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر رہے ہیں، سینیٹر ناصر بٹ کا دعویٰ، لیگی رہنما کہتے ہیں کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں، ان کے اردگرد جو افراد ہیں، ان پر بانی چیئرمین کو اعتبار نہیں ہے، اسی لیے اعظم سواتی نے ذمہ داری اٹھائی ہے۔ تحریک انصاف والے خود بتائیں ڈیل اور مفاہمت میں کیا فرق ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت
3
انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔دونوں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔ جج امجد علی شاہ نے عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔دوسرے کیس میں 26 نومبر احتجاج کے کیس میں تحریک انصاف کے 2 ورکرز کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے 38 ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے حکم جاری کیا۔پی ٹی آئی کے 38 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 14 اپریل کو ہوگی۔
4
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس ، کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی توسیع نہیں ہونے دی جارہی، افغان شہری ایک بڑی تعداد کی صورت میں پاکستان میں موجود تھے، افغان ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کیا گیا،
5
پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز کل سے ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کو تجربہ کار ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔اسلام آباد یونائٹڈ نے ابتک پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے55 جیتے ہیں اور44 میں اسے شکست ہوئی ہے ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔لاہور قلندرز نے 94میں سے 40 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 51 میں اسے شکست ہوئی ہے اور 3 میچز ٹائی ہوئے ہیں۔
6
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف کی منظوری دے دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔
7
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے والد کامران قریشی نے کہا ہے کہ پولیس نے مجھے بہت مارا اور کہا کہ اپنا منہ بند کرو اور میڈیا سے بات مت کرو، ماردو،جنت میں ہی جاؤں گا۔سینٹرل جیل کراچی میں جوڈیشل کمپلیکس میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کوعدالت میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خواجہ کی عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر پیش ہوئے نہ ہی چالان پیش کیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
8
پشاور ہائی کورٹ نے 9 ججز کو دوبارہ سروس پر بحال کردیا بحال ہونے والے ججز میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفعت عامر، امجد رحیم، قیصر رحیم، منظور قادر خان، سینئر سول جج سفیر قیصر ملک، عادل اکبر، راشد رؤف سواتی، شاہ حسین، سول جج تصور حسین شامل ہیں۔عدالتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سروس ٹریبونل کی 26 جولائی 2024ء کی سروس اپیل اورانتظامی کمیٹی کی 08 اپریل 2025ء اجلاس کی سفارشات پر ججز کو بحال کیا جاتا ہے۔
9
قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ غزہ اور فلسطین پر قیامت بیت رہی ہے اور امریکا اسرائیل کی سفاکیت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے جب کہ اہل اسلام کی قیادت مردہ پن کا شکار ہے ۔سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ، ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں ، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ ظلم کی ایک داستان ہے جس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے خطاب میں کہا کہ عزہ کے ظلم کے خلاف تمام سیاسی اور مذہبی قیادت خاموش ہے۔ نوجوان علما مساجد میں اسرائیل کے ظلم پر بات کریں۔ فلسطین کے مسلمانوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھ دی ہے۔


