1
اسلام آباد ہائی کورٹ بینچز تبدیلی تنازع مزید شدت اختیار کرگیا.ڈویژن بینچ نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےبینچ تبدیلی اختیارات پر مزید سوالات کھڑے کردیئے۔ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ بغیر قانونی جواز کے کیس سنگل سے ڈویژن بنچ ٹرانسفر کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل آئندہ ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھیں۔قائم مقام چیف جسٹس کے بینچ تبدیلی کے اختیارات پر ڈویژن بینچ نے مزید سوال اٹھا دئیے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کردہ کیسز دوبارہ واپس متعلقہ بینچز میں بھیجنے اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے ہوئے عدالتی گائیڈ لائنز مدنظر رکھنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 12 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔
2
پاکستان اسٹاک ایکس چینج جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کی وجہ عالمی منڈی میں گراوٹ بتائی جارہی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے تقریباً 700 پوائنٹس گرگیا۔ اسٹاک مارکیٹ کاروبارکےآغازمیں ہی116000پوائنٹس کی حد گنوا بیٹھی۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، حبکو، ایم ای بی ایل، این بی پی اور ایم سی بی کے حصص میں مندی کا رجحان رہا۔
3
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید سنا دی۔ کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کا مکمل پلان بنایا جا چکا ہے جسے آئی ایم ایف کو بھی دکھایا جائے گا۔ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر دیے گئے ہیں۔ کچھ کی تکمیل میں تھوڑی تاخیر ضرور ہوئی لیکن وہ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی فنڈز ملیں گے۔
4
پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی تقریب پنڈی اسٹیڈیم میں ہوگی.راولپنڈی میں شام سات بجے جگمگاتی افتتاحی تقریب سے ایونٹ کا آغاز ہوگا۔ نامور گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے۔افتتاحی تقریب میں مشہور فنکار عابدہ پروین، علی ظفر ، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز پرفارم کرینگے، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ ایونٹ کیلئے سخت حفاظتی حصار تیار کیا گیا ہے، گرم موسم میں لیگ کا انعقاد ایک چیلنج ہے۔کرکٹ کے دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک، وسیم اکرم، ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔پی ایس ایل سیزن 10 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رات ساڑھے آٹھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔ایونٹ کا 13 مئی کو پنڈی میں کوالیفائر، 14 مئی کو لاہور میں پہلا ایلیمنیٹر اور 16 مئی کو لاہور ہی میں دوسرا ایلیمنیٹر ہو گا، جبکہ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ ہو گا۔