1
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔
2
محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ,ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔دوران ملاقات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
3
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہڑتال اور دھرنا دینے والوں کو دوٹوک پیغام دے دیا۔سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں دھرنے دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے دو ٹوک پیغام میں کہا کہ کسی کو ہڑتال کرنی ہے، دھرنا دینا ہے تو شوق سے دے لیکن عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔
4
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ افغان لڑکیوں اور خواتین کو ملک بدر کرنا بند کرے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیان میں ملالہ فنڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان مہاجرین اور طویل عرصے سے پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کو فوری طور پر روکے۔حکومت افغان لڑکیوں اور خواتین کو بھی ملک بدر کررہی ہے جنہیں افغانستان میں طالبان کے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس سے معصوم شہریوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔
5
میرپورخاص میں سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے خاتون اہلکار کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون اہلکار مہوش جروار کی پولیس وردی میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔خاتون اہلکار کا شوہر ہوٹل چلاتا ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،
6
دہشتگرد اسرائیلی فورسز کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم جاری رہے۔صیہونی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 35 فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، 55 زخمی بھی ہوئے، شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 850 ہوگئی۔غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو 6 ہفتے گزر گئے، اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان روکنے سے معصوم فلسطینی فاقوں پر مجبور ہوگئے
7
امریکا نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ جوہری تنازع پربراہ راست بات چیت ہفتے کو ہوگی۔ بالواسطہ بات چیت عمانی ثالثوں کے ذریعے ہوگی، امریکی خصوصی ایلچی اور سینئر ایرانی رہنما میں بات چیت عمان میں ہوگی، ایران پر واضح کیا جائے گا اسے جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو


