میرپورخاص(ای پی آئی ) مقتولہ لیڈی پولیس کانسٹیبل مہوش جروار کے قتل کیس نامزد دونوں ملزمان گرفتار کنزیومر کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
سینٹرل جیل میں ڈیوٹی کرنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل مہوش جروار کے قتل کی ایف آئی ار میں نامزد گرفتار جوابداروں گل محمد پٹھان اور جیل پولیس اہلکار یوسف کھوسو کو سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے کنزیومر کورٹ میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا.
پولیس نے عدلیہ سے ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے دونوں جوابداروں کو تین دن کی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا دوسری جانب جیل پولیس اہلکار یوسف کوسو کی جانب سے بلیک میل کرنے کے حوالے سے مہوش جروار کی طرف سے تحریر کردہ دستاویزی حلف نامہ بھی سامنے آیا ہے۔مہوش جروار کی دستاویزی حلفہ نامہ میڈیا نے حاصل کرلیا.