1
آسٹریلوی کھلاڑی ایلکس کیری نے پاکستان سپر لیگ میں عدم دستیابی ظاہر کردی، انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی۔پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آج سے راولپنڈی میں آغاز ہورہا ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے ایلکس کیری پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ایلکس کیری آسٹریکیا میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔
2
پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ,آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے بجٹ تجاویز حکومت کو بھجوا دیں، آئل انڈسٹری نے بجٹ 26-2025 میں ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔سیلز ٹیکس کی اجازت نہ دینے سے انڈسٹری کو نقصان کا سامنا ہے۔، رواں سال بھی 33 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا خدشہ ہے۔ پرائسنگ ریگولیٹ ہونے سے انفرااسٹرکچر اور آپریٹنگ قیمت بڑھ رہی۔ او سی اے سی کے مطابقاوسی اے سی نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کو سیلز ٹیکس رجیم میں لایا جائے، آئل انڈسٹری سے سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے، کم از کم ٹیکس میں 0.25 فیصد کی کمی کی جائے۔ کم از کم ٹیکس ون ٹائم کیلئے نافذ ہوا پھر مدت بڑھائی گئی۔
3
کراچی میں موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ دکانداروں نے چوری شدہ موبائل خریدا یا بیچا تو انہیں بھی سزائیں ہونگی۔سندھ حکومت نے چوری شدہ موبائل فونز کی خرید و فروخت کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، موبائل فونز کی خریداری سے قبل سی پی ایل سی سے تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔ہر قسم کے موبائل فون کی خرید و فروخت دستاویزی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، چوری، چھینے گئے موبائل فون خریدنے، بیچنے والے دکانداروں کو بھی سزائیں ہوں گی۔موبائل بیچنے والے شخص کے شناختی کارڈ کی کاپی، فون نمبر بھی لازمی درج ہوگا۔ترجمان سندھ حکومت
4
محکمہ ایکسائز سندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں توسیع کردی۔محکمہ ایکسائزسندھ نے وہیکل رجسٹریشن بک کی تبدیلی کی معیاد میں 15 مئی 2025 تک کا اضافہ کردیا ، نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
5
سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیادس ہزار مزید عازمین کو حج کی اجازت دیدی گئی۔پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی عازمین کو حج کی اجازت دے دی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ کیا اور پاکستانی عازمین کیلئے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی۔پاکستان کی خصوصی درخواست پر سعودی حکام نے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔
6
سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مرنے والوں میں مطلوب خاجی حفیظ اللہ بھی شامل ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا، مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ حکومت نے خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
7
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے غیرملکی ریسٹورنٹ پرحملہ کرنے والے ملزموں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں غیر ملکی ریسٹورینٹ پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سرسید پولیس نے چار ملزمان کو پیش کردیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں نےغیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ سے سرکاری موبائل کا شیشہ ٹوٹا اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا۔ملزموں کے عمل سے علاقے میں خوف وہراس اور دہشت پھیلی۔
8
آئی ایم ایف کا پیٹرول پر مزید ٹیکسز لگانے کا مطالبہ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ,آئی ایم ایف نے پاکستان سے پیٹرول پر مزید ٹیکسز لگانے کا مطالبہ کردیا جس کے نتیجے میں قیمت 47 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے حال ہی میں پیٹرولیم لیوی 10 روپے بڑھانے کے مقاصد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لیوی میں اضافہ بجلی سستی کرنے کیلئے کیا گیا تھا لیکن یہ فیصلہ گلے پڑنے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جس سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، اس طرح سیلز ٹیکس اور کاربن لیوی عائد ہونے سے پیٹرول کی قیمت 53 روپے فی لیٹر بڑھ جائے گی۔


