1
سندھ حکومت نے اسلحہ کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دیدیا.کراچی میں پریس کانفرسن کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گاڑی میں لائسنس والا اسلحہ اپنی حفاظت کےلیے رکھ سکتے ہیں مگراسلحے کی نمائش نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا ہ۔شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ صحافی اللہ ڈنوشر کے قاتلوں کو 2 روز میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
2
ایران کی بین الاقوامی جوہری توانائی کے نمائندے کو ملک سے نکالنے کی دھمکی,عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کے سینئر مشیر رئیر ایڈمرل علی شمخانی کا کہنا ہے کہ بیرونی دھمکیوں کے پیش نظر وہ آئی اے ای اے کے نگران کو ملک سے نکال سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا افزودہ مواد کی لوکیشن کو محفوظ بنانے کے لیے بھی سوچا جا سکتا ہے۔ایران کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے عمان میں امریکی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی تصدیق کی گئی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کو تہران کے فیصلے کو سراہنا چاہیے۔
3
حکومت نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔