خیرپور (ای پی آئی ) خیرپور پولیس کی اہم اور کامیاب کارروائی ، صحافی اللہ ڈنو عرف اے ڈی شر کے اندھے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل، 05 مرکزی ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا.
ڈی آئی جی سکر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے مقتول صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دی تھی
گزشتہ روز تھانہ ٹہری میرواھ کی حدود علی آباد میں صحافی اے ڈی شر کا قتل ہوا تھا جوکہ اندھا قتل تھا ڈی آئی جی سکر نے سحتی سے نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےاحکامات جاری کیے تھے پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قتل میں ملوث 05 مرکزی ملزمان نیاز بادامی،وقاص چنہ، فھیم چنہ، احد چنہ ، اور نعیم چنہ کو تیز دھارآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کے فہیم چنہ نے سب سے مل کر قتل کا پروگرام بنایا اور نیاز بادامی نے ہمیں قتل میں استعمال شدہ تیز دھارآلہ لیکر دیا اور فھیم چنہ نے بتایا کہ مقتول میری بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کی کوشش کرتا تھا
اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکہ کیس میں نامزد 05 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے
FIR. NO. 113/2025 u/s 302,120B,147,148,149,109 PS MIRWAH
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےگرفتار ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ڈی آئی جی سکر کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایس ایس پی خیرپور کو شاباش دی اور دن رات کام کرنے والی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا،