1
ڈی آئی خان کے علاقے تھانہ پروآ کی حدود عادل سپرا میں غیرت کے نام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
2
ٹرمپ کی دھمکیوں کے سائے میں ایران امریکا جوہری مذاکرات آج ہوں گے.مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کریں گے، عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی ثالث کا کردار ادا کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران ان مذاکرات میں شدید شکوک و شبہات کے ساتھ شریک ہو رہا ہے خاص طور پر جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر امریکا پر زور دیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے فوجی حملے کیے جائیں دوسری جانب ٹرمپ نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر شدید بمباری کی جائے گی۔وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ایک بار پھر ٹرمپ کی دھمکی دہرائی کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام ختم نہ کیا تو "اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی
3
لاہور کے علاقے ہنجروال میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق 10 سالہ گھریلو ملازمہ پاک پتن کی رہائشی تھی اورہنجروال میں فرخ بشیر نامی شخص کے گھر کام کررہی تھی۔ بچی کی والدہ رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
4
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں۔ ہم ہمیشہ آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے۔اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تو صورت کلئیر ہوگی۔ اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذکرات کا کہا ہے یا نہیں۔لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
حکومت کا ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ,رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی۔سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی,وزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں، سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹیفیکیشن بھجوا دیا ہے۔
6
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر سے غیرقانونی طور پر مقیم ڈی پورٹ کیے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 9 ہزار 165 ہوگئی۔ مہم کے دوران 9895 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے۔ 730 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 5 جبکہ دیگر علاقوں میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ پاکستان دیگر ممالک کی طرف بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
7
آزادی مارچ کیسز میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیسز میں زرتاج گل کی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
8
جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہیں ہوئے، جیل ٹرائل ٹل گیا. جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئی، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔دورانِ سماعت دونوں گواہوں نے سرکاری وکیل کے ذریعے استدعا کی کہ مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
9
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی نے طالبان کو مالی امداد روکنے کے بل کی منظوری دے دی۔ یہ بل کانگریس کے رکن برائن ماسٹ نے پیش کیا جس کا مقصد کسی بھی امریکی امداد کو طالبان تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ کانگریس مین برائن ماسٹ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا ایک بھی ڈالر طالبان کے ہاتھوں میں جائے۔ بل میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کو ایک خصوصی حکمت عملی تیار کرنی ہوگی تاکہ طالبان کو براہ راست یا بالواسطہ کسی قسم کی مالی یا مادی امداد نہ پہنچ سکے۔بل کے مطابق دیگر ممالک اور غیر سرکاری تنظیموں کو بھی طالبان کو کسی بھی قسم کی امداد فراہم کرنے سے روکا جائے گا۔ یہ بل 23 قانون سازوں کی حمایت سے کانگریس میں پیش کیا گیا ہے۔
10
سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی جب کہ دیگر 10 مقدمات میں کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔علاوہ ازیں میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بابر اعوان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر عدالت میں پہنچے، جہاں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔ 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ جب کہ 10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔