1
منسک: وزیراعظم کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ ,بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، انہیں بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948 سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951 سے گاڑیوں کیلئے دیگر سازوسامان بنایا جارہا ہے،1958 سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔
2
چین کا جوابی وار: امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف عائد کر دیا چین نے امریکا کے 145 فیصد ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا نے چین پر 20 فیصد لیوی کی مد میں اضافہ کیا، چین نے امریکا کو عالمی اقتصادی نظام کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارتی قوانین پامال نہیں ہونے دیں گے، امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں، بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، واشنگٹن تجارتی جنگ چاہتا ہے تو آخر تک لڑیں گے۔
3
ایٹمی پروگرام تنازع پر ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔دونوں فریق عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مذاکرات کا آغاز کریں گے، عباسی عراقچی ایران اور اسٹیو و ٹکوف امریکی وفد کی قیادت کریں گے، عمانی وزیر خارجہ پیغام رسانی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، مذاکرات سے ایران کی ترجیحات واضح ہوں گی۔ہمارا موقف واضح ہے ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
4
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں۔حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں، 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں، 9 مئی کے ٹرائل ہورہے ہیں ہمیں چارج شیٹیں دی گئی ہیں، کچھ کی آج دے دیں گے، چار مہینے میں نو مئی کے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔دوران سماعت سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔
6
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی مواقع اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔اٹلی کے سرمایہ کار سندھ کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔
7
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خانم کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک تو سیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔
8
خلیجی ملکوں سے بید خل پاکستانی بھکاریوں کیخلاف مقدمے چلانے کا فیصلہ ,حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔
9
دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کا معاملہ پر سندھ بار کونسل نے (آج) 12 اپریل کو صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔سندھ بار کونسل کے مطابق صوبے بھر کے وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہ ہوں، دریائے سندھ سے چھ کینالر نکالنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہیں، دریائے سندھ سے کینالر نکالنے سے ماحول، معاشرے اور معیشت پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔وفاقی حکومت دریائے سندھ پر کینالز بنانے کا منصوبہ فوری واپس لے، اگر وفاقی حکومت نے کینالر نکالنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔
10
پاکستان سپر لیگ 10 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے .پہلے میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔آج کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز رات 8 بجے ہو گا۔
11
لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بنچ 17 اپریل کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔