1
محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم محمد موسیٰ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش تھا، ملزم نے قتل اور اقدامِ قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور وہ فرقہ واریت کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
2
بیلاروس کا ڈیڑھ لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار دینے کا اعلان,ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی) کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیلاروس نے ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اس اعلان کو بیلاروس کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ایک تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ناصرف بیلاروس کی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ باہنر پاکستانی نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔پاکستان سے یہ باصلاحیت افرادی قوت، جنہیں بین الاقوامی اور ملکی معیار کے مطابق سرٹیفائیڈ کیا جائے گا، بیلاروس کیلئے قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔وزیراعظم کے دورۂ بیلاروس کے دوران دونوں ممالک کے وفود نے زراعت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
3
وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لیوٹن ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیالندن کے لیوٹن ایئرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیراعظم کا استقبال کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما اور کارکنان بھی وزیراعظم میاں محمد شہابز شریف کے استقبال کے لیے پہلے سے موجود تھے، وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی لندن پہنچے ہیں۔
4
پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے آمادہ ہی نہیں ہے، اگر پارٹی کو ٹھکانے لگانا ہے تو پھر وزیراعلیٰ تبدیل کرنا چاہیے، تمام چیزیں سفارش پر ہو رہی ہیں اور پارٹی میں چھینا جھپٹی ہو رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بڑے نفیس آدمی ہیں، ان کی ٹرولنگ بھی ہوئی لیکن انہوں نے کوئی شکایت نہیں کی۔شیرافضل مروت نے پارٹی کے اندرونی معاملات پر اہم انکشافات کرتے ہوئے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں تین فوکل پرسن شامل ہیں، سلمان اکرم راجہ کے بیانات غلط ہیں کہ ملاقاتوں کا اختیار صرف ان کے پاس ہےتین فوکل پرسنز بانی پی ٹی آئی کو نام بھیجیں گے تب وہ ملاقات کے لیے جائیں گے۔
5
آصف زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاصدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق آصف علی زرداری روبصحت ہیں انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے،کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر آصف زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ۔ ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے ۔


