عمرکوٹ(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ عمر کوٹ کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی الیکشن سے قبل سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ،
پاکستان تحریک انصاف ، ,جی ڈی اے ,سندھو دریا بچاؤ تحریک ,جماعت اسلامی ،جمعیت علماء اسلام کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کا دھرنا لال چند مالہی نے اپنے مطالبات کی مظوری کے لئے ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیدیا ،حمایتی جماعتوں کے کارکنان کی دھرنے میں شرکت،
امیدوار لاچند مالہی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہاکہ حکومت نے الیکشن کو ہائی جیک کرلیا ہے۔حکومت نے الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کا آغاز کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن پر اپنا من پسند عملہ تعینات کردیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم کسی صورت دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، آج ہی دھرنے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا ۔ اس موقع پر جی ڈی اے رہنماء فقیر خضر حیات منگریو نے کہاکہ ہم الیکشن میں پیرپگارو کے حکم پر لال چند مالہی کو سپورٹ کرینگے ۔ 2024 میں جو دھاندلی کی گئی اس بار حر جماعت حکومت کو دھاندلی نہیں کرنے دے گی۔