1
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔آئی آیس پی آر کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔
2
حافظ نعیم نے غزہ سے یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی .کراچی میں جماعت اسلامی کے شاہراہ فیصل پر غزہ یکجہتی مارچ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی اور یہاں کی خواتین نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ یہ امت مسلمہ کا جیتا جاگتا شہر ہے، اس وقت اہل غزہ جس مصیبت میں ہیں وہ بیان سے باہر ہے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور اقوام متحدہ قراردادیں پاس کررہا ہے جب کہ اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، اب بچوں سے انتقام لے رہا ہے، انشااللہ فلسطین کو آزادی نصیب ہوگی۔ حکمراں بزدلی دکھاتے ہیں کہ معیشت کمزور ہوجائے گی، مطالبہ ہے حکمران اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کریں، وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ زبانی باتوں سے کچھ نہیں ہوگا۔
3
سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔ آج کے جلسہ میں جیالوں کی آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، آپ کے نعروں کی آوازیں اسلام آباد تک جانی چاہئیں۔18اپریل کو عوام کو کینالز منصوبے سے آگاہ کریں گے، پیپلزپارٹی اس دن تاریخی جلسہ کرے گی، کینالز کا مسئلہ سندھ کے عوام کیلئے جینے مرنے کا ہے، عوام کا بھروسہ صرف پیپلزپارٹی پر ہے، بلاول بھٹو عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ حکمران کیا چاہتے ہیں۔ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب
4
بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا بیساکھی پر خصوصی پیغام
5
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ,ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل جائیں گے، وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے اہم معاملات پر مشاورت کریں گے، علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر مشاورت کریں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں مائنز اینڈ منرلز بل اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
6
احتساب عدالت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں چودھری پرویزالہی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویزالہٰی کی طبعیت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔عدالت کے ڈیوٹی جج نے ریفرنس کی سماعت کی، نیب لاہور نے پرویزالہٰی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس جمع کروا رکھا ہے۔
7
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کسی اصول پر کمپرؤمائز نہیں کرے گی۔اگر کسی کوسزا ہوئی ہےتو ہم کیا کرسکتےہیں، جن لوگوں نے نو مئی کےواقعات کیے وہ اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔نومئی واقعات میں شواہد کی بنیاد پرسزاؤں کا عمل جاری ہے، کسی نےسیاست کرنی ہے تو پاکستان جاکرکرے، حکومت کسی اصول پر کمپرؤمائزنہیں کرے گی، لاکھوں ڈالر دے کر پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ٹھیک ہے، روٹین کے مطابق چیک اپ ہو گا۔ایران میں پیش آنے والا واقع بہت افسوس ناک ہے، میں ایران میں تمام لوگوں سے رابطے میں ہوں، ہمارا سفارتخانہ لوگوں سے مکمل تعاون کر رہا ہے، جنہوں نے بھی یہ کیا ہے ایرانی حکومت انہیں مکمل سزا دے گی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو
8
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی پیر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔ اس حوالے سے عدالتی عملہ کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔خالد یوسف چودھری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری باری جیل میں سماعت 17 فروری کو ہوئی تھی، کبھی مقدمات کوبرق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی دھیما کردیا جاتا ہے۔جب بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانی ہو تو آدھی رات تک ٹرائل چلایا جاتا ہے۔ توشہ خانہ کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی اور سماعت کے بعد نئی تاریخ دی جائے گی۔
9
سپریم کورٹ میں نو مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیلیں چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کیساتھ نمٹا دیں، وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ خدیجہ شاہ کے ایک کیس میں عدالت نے ایسا ہی حکم دیا، خدیجہ شاہ پر مزید تین مقدمات بھی درج ہیں۔ خدیجہ شاہ سمیت تمام ملزموں کے قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، عدالتی حکم میں اس حوالے سے وضاحت بھی کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اے ٹی سی کی آزادی والا مسئلہ حل ہوچکا وہ فیصلہ پڑھ لیں، ملزموں کو فرد جرم سمیت تمام دستاویزات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
10
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا کوکہنا چاہتےہیں بس بہت ہوگیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں۔ آج کے اجتماع سے ہم نے اہل غزہ کو پیغام دینا ہے کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔جے یو آئی ف کے کارکنان اہلیان فلسطین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کراچی میں عوام کو جمع کرکے حکمرانوں کو بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے حکمران مفادات کے غلام بن چکے ہیں ۔خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے عوام کے ساتھ رہیں گے، امریکا کوکہنا چاہتےہیں بس بہت ہوگیا، اسرائیل کوئی ملک نہیں ہے، یہودیوں نے فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اسلامی ممالک کے حکمران کٹھ پتلی بن چکے ہیں، ہمارے ملک کے بانی قائداعظم نےاسرائیل کوناجائزبچہ قراردیا تھا، ہم اس کو کسی سطح پر بھی قبول کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔شہر قائد میں جے یو آئی ف کے شاہراہ قائدین پر ’اسرائیل مردہ باد مارچ‘ سے خطاب
11
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
12
منفی پروپیگنڈا:جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنما دوبارہ طلب کر لیے . ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم،فرخ حبیب،حماد اظہر،عالیہ حمزہ اورمحمد کامران کو نوٹسز جاری کیے ، جے آئی ٹی نے نوٹسز پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اور گھروں کو پتہ پر ارسال کر دیئے۔
13
گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں ہزاروں روپے اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹیکس عائد ,ٹرنسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے 1000 سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2750 روپے کر دی گئی، 1000 سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی فیس 2000 سے بڑھا کر 5500 روپے کر دی گئی، 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی فیس 3000 سے بڑھا کر 11000 روپے ہو گئی۔پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی، 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500 روپے فیس مقرر، 50 سے 100 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 5500 روپے فیس لاگو کر دی گئی، 100 کلو واٹ سے زائد الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10000 روپے ہو گئی۔
14
گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔فنانشل گیپ کو کم کرنے کیلئے ہم کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں، جب بھی اکانومی کے بارے میں بات کرتا ہوں تو یاد رکھتا ہوں ہم 2022ء میں کہاں تھے۔ ہمیں دو مسائل کا سامنا ہے ایک مہنگائی اور دوسرا بیرونی کھاتے، زرمبادلہ ذخائر بہتر ہیں لیکن مزید بہتر ہونے کی ضرورت ہے، ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے کم ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے سخت فیصلے بھی کئے ہیں۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب