1
کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب, اے این ایف نے نوشہرہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے 11 منشیات بھرے پارسل مختلف شہروں کے لیے بک کیے تھے۔ پارسل میں سے 5.7 کلو چرس، 200 گرام آئس، 120 ایکسٹسی گولیاں، 150 گرام افیون، جعلی 1 لاکھ روپے اور 30 بور پستول بھی کے قبضے سے برآمد کی گئی۔ اے این ایف ٹیم کی مکمل نگرانی کے بعد حاجی کیمپ پشاور کے قریب سے مزید 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان بین الصوبائی منشیات ترسیل میں ملوث تھے۔ڈیجیٹل منشیات ترسیل کا نیٹ ورک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
2
افغانستان کے صوبے بلخ میں مسجد کے قریب زور دار دھماکے میں خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ بلخ میں مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس میں ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکا مزار شریف شہر میں صبح سوا 8 بجے کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد مسجد کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
3
ایف بی آر نے اسلام آباد میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا ایکشن لےلیا۔ درجنوں بڑے کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی دارالحکومت میں ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 39 بڑے اسٹورز اور ریسٹورنٹس سیل کر دیئے۔ذرائع کے مطابق اب تک دو کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔ کئی کیش اینڈ کیری اسٹورز پر پی او ایس رسید کے بجائے جعلی انوائسز جاری کرنے کا انکشاف ہوا۔
4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار,پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا تاہم وہ اگلے میچز میں بولنگ کرنے کے اہل ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے گزشتہ روز کے میچ کے دوران امپائرز احسن رضا اور کرس براؤن نے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر اگلے میچز میں عثمان طارق کا بوولنگ ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں بولنگ کرنے سے روک دیا جائے گا۔
5
فنڈز کی عدم فراہمی، ترقیاتی کام نہ ہونے پر پیپلزپارٹی کے کونسلر نے استعفیٰ دیدیا.کراچی کے علاقے یو سی مراد میمن گوٹھ کے کونسلر حبیب بلوچ نے کونسلر شپ سے استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فنڈز نہیں تین سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں دیا گیا۔
6
آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکس ریونیو بڑھانے کےلیے نئے بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سافٹ ڈرنکس، میٹھے مشروبات، جوسز، کاربونیٹڈ سوڈا واٹر، اضافی فلیور یا نان شوگر سویٹس مہنگے ہوسکتے ہیں۔ ان اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق جوس یاپلپ سے تیار ہونے والے کاربونیٹڈ واٹر،سیرپ،اسکواشز وغیرہ شامل ہیں، دودھ سے بنی صنعتی مصنوعات پربھی 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ ساسیجز، خشک، نمکین یا اسموکڈمیٹ سمیت گوشت کی اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔