1
راولپنڈی کے علاقے صدرمیں غیرملکی فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔اتوار اورسوموار کی درمیانی رات راولپنڈی کے علاقہ صدر میں ڈنڈا بردار افراد نے انٹرنیشنل فوڈ چین میں داخل ہوکر حملہ کردیا۔ ڈنڈا بردار افراد نے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی، عورتوں، بچوں اور ریسٹورنٹ کے عملے کو ہراساں کیا۔مشتعل افراد نے ریسٹورنٹ کے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور بیہودہ زبان استعمال کرتے رہے۔تھانہ کینٹ پولیس نے انٹرنیشنل فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
2
حکومت نے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے 6 نئی نہروں سے متعلق تحریری تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔پنجاب کے لیے چھوٹی چولستان نہر کے منصوبے کے لیےارسا نے جنوری 2024 میں این او سی جاری کیا، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے، جب کہ منصوبے کی کل لاگت 225 ارب 34 کروڑ روپے ہے جسے سی ڈی ڈبلیو پی نے ایکنک کو بھجوا دیا ہے، تاہم ایکنک نے تاحال اس کے پی سی ون پر غور نہیں کیا۔معین وٹو نے بتایا کہ حکومت سندھ نے 15 نومبر 2024 کو ارسا کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کی سمری ارسال کی جب کہ تھر کینال منصوبے کے لیے ارسا سے این او سی کی باضابطہ درخواست نہیں دی گئی۔ واپڈا نے اس منصوبے کے لیے 212 ارب روپے کا پی سی ون جمع کرایا ہے، منصوبہ فی الحال غیر منظور شدہ ہے۔
3
کے ڈی اے کے پنشن فنڈز میں سے ماہانہ کروڑں روپے بوگس پنشنرز کے نام پر نکلوانے کا انکشاف،سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا جس میں اجلاس میں کے ڈی اے، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ڈی اے) کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پیراز کے جائزہ کے دوران کے ڈی اے میں ریٹائرڈ ملازمین اور انتقال کرنے والے ملازمین کی بیواؤں کیلئے ماہانہ جاری ہونے 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پینشن فنڈز میں سے کروڑں روپے بوگس پنشنرز کے نام پر نکلوانے کا انکشاف ہوا۔سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کے ڈی اے کے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کردیا گیا جبکہ پنشن فنڈز میں ماہانہ کروڑوں روپے گھپلوں کے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کردی گئی۔
4
صدر سپریم کورٹ بارکی وفدکے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات،سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی جس میں عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ اور املاک کے حقوق کے تحفظ پر بات چیت کی گئی۔سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق وفد میں بلوچستان اور سندھ کی ہائی کورٹ بار کے صدور بھی موجود تھے۔ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عدالتی کارکردگی، معاہدوں کے نفاذ، املاک کے حقوق کے تحفظ پر بات چیت ہوئی۔ مشن نے معاہدوں کے نفاذ اور جائیداد کے حقوق کے مسائل پر اپنے خدشات کا اظہارکیا، صدر سپریم کورٹ بار نے مشن کے سوالات کا تفصیلی اور حقائق پر مبنی جواب فراہم کیا۔
5
اسرائیل کی حمایت پر امریکی رکن کانگریس جوولسن کو انسانی حقوق کےکارکنوں نے آڑے ہاتھوں لے لیابرطانوی میڈیا کے مطابق ری پبلکن رکن کانگریس جو ولسن سے انسانی حقوق کےکارکنوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں بچوں کے بڑے پیمانے پر قتل سے متعلق سوالات کیے تو وہ ایک ہی بات دہراتے رہےکہ حماس انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔جو ولسن سے انسانی حقوق کی تنظیم کے نمائندے نے پوچھا کہ آپ ان بچوں کے بارے میں کیا کہیں گے جو غزہ میں ہر روز مر رہے ہیں؟ اس پر جو ولسن نےکہا کہ حماس انسانی ڈھال کا استعمال کر رہی ہے۔ نمائندے نے پوچھا کہ کیا آپ کو بچوں سے ذرا بھی ہمدردی ہے؟ ڈاکٹروں نے ہمیں بچوں کے سروں میں اسنائپرز کے نشان دکھائے ہیں،کیا یہ حماس کا قصور ہے؟جوولسن نے پھر وہی جواب دیا کہ حماس انسانی ڈھال کا استعمال کر رہی ہے، حماس کو انسانی ڈھال کا استعمال بند کرنا چاہیے۔
6
جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار کی تصدیق،امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے صحافیوں کو دکھائے گئے ایم 16 رائفلز، دیگر جدید ہتھیار اور نائٹ وژن ڈیوائسز سمیت دیگر اسلحے میں سے 63 ہتھیار امریکی حکومت نے افغان فورسز کو دیے تھے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سال 2018 میں امریکا میں بننے والی M4A1 رائفل گزشتہ ماہ بلوچستان ٹرین حملے کے بعد حملہ آوروں کے پاس سے برآمد ہوئی۔
7
موساد کے سابق سربراہان سمیت 250 سابق اہلکاروں کا غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ،موساد افسران نے اپنے بیان میں اسرائیلی فضائیہ کے اہلکاروں کی جانب سے لکھے گئے خط کی مکمل حمایت کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی حکومت سے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ بیان سابق مذاکرات کار ڈیوڈ میدان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس پر موساد کے 3 سابق سربراہان ڈینی یاتوم، افرایم ہالیوی اور تامیر پاردو کے دستخط بھی موجود ہیں۔موساد افسران نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غزہ جنگ وہاں موجود یرغمالیوں اور اسرائیلی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔موساد افسران کے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ریاست اور اس کے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
8
پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکر نے حکومت سے گندم کا 3900 روپے فی من ریٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔گندم کا مسئلہ صرف کسانوں کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔ کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جا رہے ہیں جبکہ پیداواری لاگت 3304 روپے فی من ہے، بھارت میں کاشتکار کو صرف 2200 روپے فی من کی لاگت آتی ہے۔ کاشتکارکونقصان ہوا تو اس ملک کی معیشت نہیں چل سکتی، وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر سلمیٰ بٹ کو زمینی حقائق کا علم نہیں اور انہوں نے کسانوں کی تضحیک کی ہے، ہمیں وزیراعلیٰ پنجاب سےامیدتھی کہ گندم کا اچھا ریٹ دیا جائے گاصدر کسان اتحاد نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ گندم کا ریٹ 3900 روپے فی من مقرر کیا جائے اور مارکیٹ سے غیر ضروری بندشیں ختم کی جائیں، اگر حکومت نے فوری اقدام نہ اٹھائے تو کسان، خواتین اور بچے اسلام آباد مارچ کریں گے۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس