1
امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلئے کانفرنس 15 سے 16 اپریل تک ہوگی۔یہ کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی مشترکہ شراکت سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ اسٹیبلٹی میں ہوگی۔کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور فوجی عہدیداران کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے سینئر حکام، بشمول انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ شریک ہوں گے۔”امن کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور مربوط حکمتِ عملی” کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد جرمنی کے شہر برلن میں 13 سے 14 مئی 2025 کو ہونے والی اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی بنیاد رکھنا ہے۔یہ کانفرنس پاکستان کے اقوامِ متحدہ امن مشنز کے ساتھ عزم کو اجاگر کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گی۔کانفرنس میں مستقبل کے امن مشنز کو محفوظ اور مؤثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے کردار، علاقائی و بین العلاقائی تنظیموں کی حمایت، اور پائیدار امن کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
2
اسٹیج اداکارائیں اب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ملبوسات زیب تن کریں گی، وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب نے نئے ضابطے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔تھیٹر ڈرامے میں ملبوسات کیسے ہوں گے وہ بھی حکومت منظور کرے گی اور نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کی منظوری مانیٹرنگ ٹیم سے لی جائے گی۔ذرائع محکمہ اطلاعات و ثقافت
3
پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی کے باہر جاری گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شرکت کا اعلان،پارٹی کا پارلیمانی وفد روزانہ دھرنے کا حصہ بنے گا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے پنجاب اسمبلی کے باہر جاری دھرنے میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچراور پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پہنچے اور تحریک انصاف رہنماؤں نے نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ملازمین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچرنے کہا کسی صوبے نے نجکاری کی حامی نہیں بھری، صرف پنجاب حکومت نے نجکاری کا آغاز کیا اور اداروں کی نجکاری کے باعث ڈھائی لاکھ ملازمین بے روزگار ہوں گے۔ مریم نواز وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔پی ٹی آئی کا پارلیمانی وفد روزانہ دھرنے کا حصہ بنے گا۔ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑے رہ کر دھرنے کا مکمل ساتھ دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی گفتگو
4
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ نہیں ملا اور اگر ملتا تو ضرور جاتا۔ اس وقت تحریک انصاف کے کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے۔امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی دعوت نامہ ملا ہے تاہم اگر ملتا تو ملاقات کے لیے ضرور جاتا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لسٹ والے لوگ ہی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے جائیں۔پیر کے روز میڈیا سے گفتگو
5
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی،ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل (کیرسین آئل) کی قیمت میں 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 21 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔یہ ممکنہ کمی ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف کی نمائندگی کرتی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔
6
پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 280 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔