1
قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور،قرارداد کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔متن کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے، قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی حمایت جبکہ اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔، قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان 60 ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے۔
2
عرفان صدیقی نے کہا کہ پاک افغان معاملات میں بہتری آرہی ہے۔نمائندہ خصوصی افغانستان صادق خان نے آج کمیٹی کو بریفنگ دی، صادق خان نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ سطح کے دوروں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ان دوروں سے دوطرفہ مذاکرات کا عمل بحال ہوگا، صادق خان نے بتایا ٹی ٹی پی کی سرپرستی کا معاملہ افغان انتظامیہ کے ساتھ شدت سے اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ کارروائیاں کرتے ہیں، اس ایشو پر پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا جارہا ہے۔ایران میں مارے جانے والے پاکستانیوں کا تعلق بہاولپور سے ہے، اس معاملے پر دفترخارجہ کام کر رہا ہے، ان کی میتیں لانے پرکام ہورہا ہے، دفترخارجہ معاملے کی تحقیقات کررہا ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ واقعہ کی ایرانی حکومت نے مذمت کی ہے، ایران سے اعلیٰ سطح رابطوں کا امکان ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے چیئرمین عرفان صدیقی کی میڈیا سے گفتگو
3
اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈمیں شاداب خان کپتان، انڈریاس غوث، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، ساد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈارشس،پشاور زلمی سکواڈمیں بابراعظم کپتان، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلرکیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا شامل ہیں،
4
غزہ جنگ بندی: حماس اسرائیل مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم،فلسطینی اور مصری ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ بندی دوبارہ شروع کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوسکی۔قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی منصوبے پر جواب دینے کیلیے مزید مہلت طلب کی ہے۔ حماس غزہ کی پٹی میں قابل بھروسہ ضمانت پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ حماس اپنے موقف پر قائم ہے کہ کسی بھی معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔