لاہور(ای پی آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بھارت سے متعلق موقف پر حیرانگی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی حیثیت بحال ہونے پر پاکستان مذاکرات کرے گا، شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہبازشریف کے نقطہ نظر کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔


